🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
381. بَابُ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةٌ
بعض اشعار حکمت پر مبنی ہوتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 857
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، سَمِعَ مُطَرِّفًا قَالَ‏:‏ صَحِبْتُ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ مِنَ الْكُوفَةِ إِلَى الْبَصْرَةِ، فَقَلَّ مَنْزِلٌ يَنْزِلُهُ إِلاَّ وَهُوَ يُنْشِدُنِي شِعْرًا، وَقَالَ‏:‏ إِنَّ فِي الْمَعَارِيضِ لَمَنْدُوحَةٌ عَنِ الْكَذِبِ‏.‏
مطرف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے کوفہ سے بصرہ تک سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کیا۔ وہ جہاں بھی پڑاؤ کرتے مجھے شعر سناتے، اور انہوں نے فرمایا: تعريض (توریے) میں جھوٹ سے بچنے کا طریقہ ہے۔ [الادب المفرد/كتاب الشعر/حدیث: 857]
تخریج الحدیث: «صحيح موقوفًا: أخرجه ابن أبى شيبة: 26096 و الطحاوي فى المشكل: 370/7 و الطبراني فى الكبير: 106/18 و الخرائطي فى مساوي الأخلاق: 166 - أنظر الضعيفة: 1094»
قال الشيخ الألباني: صحيح موقوفًا


الادب المفرد کی حدیث نمبر 857 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 857
فوائد ومسائل:
(۱)مطلب یہ ہے کہ اشعار میں بھی انسان توریے سے کام لے لیتا ہے اور صریح جھوٹ سے بچ جاتا ہے۔ اس لیے ایسے اشعار جائز ہیں۔
(۲) تعریض اور توریے کا مطلب یہ ہے کہ آپ ایسے الفاظ استعمال کریں جو کئی معانی پر دلالت کرتے ہوں۔ فریق ثانی جو مفہوم سمجھے آپ کے دل میں اس کے برعکس ہو، مثلاً آپ کسی شخص کو دعا کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کے لیے دعا کر رہا ہے تو اس کے کسی دوست کو جو وقتی طور رپ اس سے ناراض ہے، کہتے ہیں کہ میں نے فلاں کو دیکھا وہ تیرے لیے دعا کر رہا تھا۔ آپ نے تمام مسلمانوں میں اس کو شامل کر لیا حالانکہ وہ سمجھ رہا ہے کہ اس نے میرا نام لے کر میرے لیے دعا کی ہے۔ یاد رہے کہ تعریض اور توریہ شدید ضرورت کے وقت ہے۔
(۳) احکامِ شریعت اور حقوق العباد وغیرہ میں وہی بات معتبر ہوگی جو فریق ثانی سمجھ رہا ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 857]

Al Adab al Mufrad Hadith 857 in Urdu