الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
381. بَابُ مِنَ الشِّعْرِ حِكْمَةٌ
بعض اشعار حکمت پر مبنی ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 861
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ قَالَ: كُنْتُ شَاعِرًا، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: أَلاَ أُنْشِدُكَ مَحَامِدَ حَمِدْتُ بِهَا رَبِّي؟ قَالَ: ”إِنَّ رَبَّكَ يُحِبُّ الْمَحَامِدَ“، وَلَمْ يَزِدْنِي عَلَيْهِ.
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں شاعر تھا، چنانچہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے کہا: کیا میں آپ کو شعر نہ سناؤں جن کے ساتھ میں نے اپنے رب کی حمد بیان کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ تیرا رب تعریفوں کو پسند کرتا ہے۔“ اس سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہ فرمایا۔ [الادب المفرد/كتاب الشعر/حدیث: 861]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه النسائي فى الكبرىٰ: 159/7 و الطبراني فى الكبير: 282/1»
قال الشيخ الألباني: حسن
الادب المفرد کی حدیث نمبر 861 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 861
فوائد ومسائل:
دیکھیے حدیث:۸۵۹ کے فوائد۔
دیکھیے حدیث:۸۵۹ کے فوائد۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 861]
Al Adab al Mufrad Hadith 861 in Urdu