🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
413. بَابُ الشُّؤْمِ فِي الْفَرَسِ
گھوڑے میں نحوست کی حقیقت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 917
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”إِنْ كَانَ الشُّؤْمُ فِي شَيْءٍ، فَفِي الْمَرْأَةِ، وَالْفَرَسِ، وَالْمَسْكَنِ‏.“
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں نحوست ہوتی تو عورت، گھوڑے اور مکان میں ہوتی۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 917]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الجهاد و السير: 2859 و مسلم: 2226 و ابن ماجه: 1994»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 917 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 917
فوائد ومسائل:
اگر یہ عقیدہ یہ رکھا جائے کہ مذکورہ چیزیں انسان کی تقدیر پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ان کی وجہ سے خوشحالی یا آسانی نہیں آرہی تو یہ شرکیہ عقیدہ ہے کیونکہ ان تمام امور کا اختیار اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ تاہم اگر ان سے انسان کو پریشانی ہے تو شریعت نے انہیں بدلنے کا اختیار دیا ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 917]

Al Adab al Mufrad Hadith 917 in Urdu