🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
426. بَابُ التَّثَاؤُبِ
جماہی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 942
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ‏:‏ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ الْعَلاَءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”إِذَا تَثَاءَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَكْظِمْ مَا اسْتَطَاعَ‏.‏“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو جماہی آئے تو اسے ممکن حد تک روکے۔“ [الادب المفرد/كتاب العطاس والتثاؤب/حدیث: 942]
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح مسلم، الزهد و الرقائق، ح: 2994 و أحمد: 397/2»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 942 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 942
فوائد ومسائل:
گزشتہ اوراق میں یہ وضاحت گزر چکی ہے کہ جماہی شیطان کی طرف سے ہے اور کاہلی کی نشانی ہے جسے حتی الوسع روکنا چاہیے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ منہ کے آگے ہاتھ رکھا جائے اور روکنے کی کوشش کی جائے اور آواز بھی نہ نکالی جائے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 942]

Al Adab al Mufrad Hadith 942 in Urdu