🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1322)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
453. بَابُ يُسَلِّمُ الْمَاشِي عَلَى الْقَاعِدِ
چلنے والا بیٹھے ہوئے کو سلام کہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 994
قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ‏:‏ فَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ‏:‏ الْمَاشِيَانِ إِذَا اجْتَمَعَا فَأَيُّهُمَا بَدَأَ بِالسَّلاَمِ فَهُوَ أَفْضَلُ‏.‏
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: دو پیدل چلنے والے جب اکٹھے ہوں تو ان میں سے جو سلام میں پہل کرے وہ افضل ہے۔ [الادب المفرد/كتاب السلام/حدیث: 994]
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح ابن حبان (ابن بلبان)، ح: 498.»
قال الشيخ الألباني: صحيح


الادب المفرد کی حدیث نمبر 994 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 994
فوائد ومسائل:
(۱)مذکورہ بالا احادیث میں سلام کہنے کے آداب ذکر ہوئے ہیں۔ گویا ہر وہ شخص جسے کسی حوالے سے بھی علو اور برتری حاصل ہے وہ سلام کی ابتدا کرے تاہم تعداد میں تھوڑے زیادہ کو سلام میں پہل کریں۔
(۲) چند لوگوں یا جماعت میں سے ایک سلام کہہ دے تو سب کی طرف سے کافي ہوگا۔ اسی طرح ایک شخص جواب دے دے تو وہ کفایت کر جائے گا۔
(۳) اگر دونوں سوار یا پیدل ہوں تو پہل کرنے والا افضل ہوگا، نیز مذکورہ بالا دیگر صورتوں میں دوسرا فریق سلام کہہ لے تو بھی جائز ہے۔
[فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 994]

Al Adab al Mufrad Hadith 994 in Urdu