سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. باب النهي عن مبادرة الأئمة بالركوع والسجود:
امام سے پہلے رکوع و سجود میں جانے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 1352
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ، عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"إِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ، فَلَا تَسْبِقُونِي بِالرُّكُوعِ، وَلَا بِالسُّجُودِ، فَإِنِّي مَهْمَا أَسْبِقُكُمْ حِينَ أَرْكَعُ، تُدْرِكُونِي حِينَ أَرْفَعُ، وَمَهْمَا أَسْبِقُكُمْ حِينَ أَسْجُدُ، تُدْرِكُونِي حِينَ أَرْفَعُ".
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا بدن بھاری ہو گیا ہے اس لئے مجھ سے پہلے رکوع یا سجدے میں نہ جاؤ، میں تم سے کتنا ہی پہلے رکوع میں جاؤں جب رکوع سے سر اٹھاؤں گا تو تم مجھے پا لو گے، اسی طرح سجدے میں کتنا ہی پہلے جاؤں سر اٹھانے سے پہلے تم مجھے (سجدے میں) پا لو گے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1352]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1354] »
یہ حدیث حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 619] ، [ابن ماجه 963] ، [ابن حبان 2229] ، [الحميدي 613]
یہ حدیث حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 619] ، [ابن ماجه 963] ، [ابن حبان 2229] ، [الحميدي 613]
الرواة الحديث:
عبد الله بن محيريز الجمحي ← معاوية بن أبي سفيان الأموي