سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. باب فى الذى لا يتم الركوع والسجود:
جو رکوع و سجود صحیح طریقے سے نہ کرے اس کا بیان
حدیث نمبر: 1365
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَسْوَأُ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ يَسْرِقُ صَلَاتَهُ؟ قَالَ:"لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا".
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چوری کے اعتبار سے لوگوں میں سب سے برا وہ شخص ہے جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے“، عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! نماز کی چوری کو ئی کس طرح کر سکتا ہے؟ فرمایا: ”رکوع و سجدہ پوری (صحیح) طرح نہ کرے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1365]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فيه عنعنه الوليد بن مسلم، [مكتبه الشامله نمبر: 1367] »
یہ حدیث صرف امام دارمی رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور ولید بن مسلم کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔
یہ حدیث صرف امام دارمی رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور ولید بن مسلم کے عنعنہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔
الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 1365 in Urdu
عبد الله بن أبي قتادة الأنصاري ← الحارث بن ربعي السلمي