سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
145. باب الركعتين قبل المغرب:
مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت سنت پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1478
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبأَنَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلَاةٌ، بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلَاةٌ، بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلَاةٌ لِمَنْ شَاءَ".
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دو اذانوں (اذان و اقامت) کے درمیان نماز ہے، ہر دو اذانوں کے بیچ نماز ہے، ہر دو اذانوں کے بیچ نماز ہے۔ آخر میں فرمایا: ہر دو اذانوں کے بیچ جو چاہے اس کے لئے نماز ہے۔“ امام دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: آپ بھی یہی کہتے ہیں کہ مغرب سے پہلے دو رکعت پڑھی جائے؟ کہا: ہاں، میں بھی یہی کہتا ہوں۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1478]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1480] »
اس روایت کے رواة ثقات ہیں، اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 624] ، [مسلم 627، 838] ، [أبوداؤد 1283] ، [ترمذي 185] ، [نسائي 680] ، [ابن ماجه 1162] ، [ابن حبان 1559، 1560]
اس روایت کے رواة ثقات ہیں، اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 624] ، [مسلم 627، 838] ، [أبوداؤد 1283] ، [ترمذي 185] ، [نسائي 680] ، [ابن ماجه 1162] ، [ابن حبان 1559، 1560]
الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 1478 in Urdu
عبد الله بن بريدة الأسلمي ← عبد الله بن مغفل المزني