سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. باب: إذا أقيمت الصلاة فلا صلاة إلا المكتوبة :
جب جماعت کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں
حدیث نمبر: 1488
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ ابْنِ بُحَيْنَةَ، قَالَ: أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ، فَرَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ، لَاثَ بِهِ النَّاسُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا؟".
سیدنا ابن بحینہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نماز کی اقامت ہو چکی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر ایسے شخص پر پڑی جو دو رکعت سنت پڑھ رہا تھا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں نے اسے گھیر لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو (فجر)، صبح کی چار رکعتیں پڑھتا ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1488]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1490] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 663] ، [مسلم 711] ، [نسائي 866] ، [ابن ماجه 1153] ، [أحمد 345/5] ، [ابن ابي شيبه 253/2] ، [شرح معاني الآثار 372/1]
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 663] ، [مسلم 711] ، [نسائي 866] ، [ابن ماجه 1153] ، [أحمد 345/5] ، [ابن ابي شيبه 253/2] ، [شرح معاني الآثار 372/1]
وضاحت: (تشریح احادیث 1485 سے 1488)
یعنی اقامت (تکبیر) کے بعد کوئی نماز فرض نماز کے علاوہ پڑھنا حیرت انگیز اور غیر معروف تھا، اسی لئے صحابہ کرام انہیں گھیر کر بیٹھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکیر کرتے ہوئے فرمایا: کیا صبح کی نماز چار رکعت پڑھتے ہو؟

الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 1488 in Urdu
حفص بن عاصم العدوي ← عبد الله بن مالك بن بحينة