🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
172. باب فى كم يختم القرآن:
کتنے دن میں قرآن پاک ختم کرنا چاہئے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1532
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ: يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَفْقَهُ مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قرآن کریم تین دن سے کم میں پڑھا اس نے کچھ نہیں سمجھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1532]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1534] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 195/2] ، [ترمذي 2950] ، [أبوداؤد 1394]
وضاحت: (تشریح حدیث 1531)
بعض اہلِ ظاہر کے نزدیک تین دن سے کم میں قرآن پاک ختم کرنا حرام ہے۔
بعض روایات میں ہے کہ قرآن پاک چالیس دن میں پڑھو، اور کچھ روایات سات دن کی بھی ہیں۔
امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: قرآن پاک ختم کرنے کی کوئی حد نہیں، جب دل لگے اور طاقت ہو پڑھے، اور بہتر یہ ہے کہ سات دن یا کم از کم تین دن سے کم میں ختم نہ کرے، اور معانی و مطالب پر غور و فکر کر کے قرآن پڑھے کیونکہ مطلب سمجھتے ہوئے قرآن پڑھنا باعثِ اجر و ثواب اور مطلوب و مقصود ہے۔
شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ نے ناچیز سے فرمایا تھا: مہینے میں ایک بار ضرور قرآن پاک ختم کر لینا چاہیے۔
آج کل قرآن پاک کی تلاوت کرنے والے کم نظر آتے ہیں جو ہجرِ قرآن (قرآن کو چھوڑ دینے) کی ایک صورت ہے، جو قرآن پاک کی اس تنبیہ: «﴿وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا﴾ [الفرقان: 30] » یعنی قیامت کے دن رسول کہیں گے: اے میرے رب! بیشک میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا۔
اس لئے روزانہ کچھ نہ کچھ قرآن پاک ضرور پڑھنا چاہیے اور اگر ترجمہ کے ساتھ پڑھا جائے تو نور علی نور ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے قرآن پاک کا ایک حرف پڑھا اس کے لئے ہر حرف پر ایک سے دس تک نیکیاں ہیں ......، [ترمذي 2910] ۔
 
الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمرو السهمي، أبو محمد، أبو نصر، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥يزيد بن عبد الله العامري، أبو العلاء
Newيزيد بن عبد الله العامري ← عبد الله بن عمرو السهمي
ثقة
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب
Newقتادة بن دعامة السدوسي ← يزيد بن عبد الله العامري
ثقة ثبت مشهور بالتدليس
👤←👥شعبة بن الحجاج العتكي، أبو بسطام
Newشعبة بن الحجاج العتكي ← قتادة بن دعامة السدوسي
ثقة حافظ متقن عابد
👤←👥يزيد بن زريع العيشي، أبو معاوية
Newيزيد بن زريع العيشي ← شعبة بن الحجاج العتكي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن المنهال الضرير، أبو عبد الله، أبو جعفر
Newمحمد بن المنهال الضرير ← يزيد بن زريع العيشي
ثقة حافظ
Sunan Darmi Hadith 1532 in Urdu