سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
188. باب رفع الأيدي فى الاستسقاء:
بارش کی دعا کے لئے ہاتھ اٹھانے کا بیان
حدیث نمبر: 1574
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:"كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْءٍ مِنْ الدُّعَاءِ إِلَّا فِي الِاسْتِسْقَاءِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم بارش کی دعا کے علاوہ کسی دعا میں ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1574]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1576] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1031] ، [مسلم 895] ، [أبوداؤد 1170] ، [نسائي 1512] ، [ابن ماجه 1180] ، [أبويعلی 2935] ، [ابن حبان 2863]
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1031] ، [مسلم 895] ، [أبوداؤد 1170] ، [نسائي 1512] ، [ابن ماجه 1180] ، [أبويعلی 2935] ، [ابن حبان 2863]
وضاحت: (تشریح حدیث 1573)
اس حدیث سے استسقاء کے لئے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا ثابت ہوا، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا یہ کہنا کہ بارش کے علاوہ کسی دعا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ نہیں اٹھاتے تھے، ان کے عدم رویت پر محمول کیا گیا ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعدد مقامات پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا ثبوت احادیثِ صحیحہ میں موجود ہے، لیکن فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا کسی حدیث میں ذکر نہیں ہے۔
تفصیل کے لئے دیکھئے: [فتح الباري 517/2] ۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥قتادة بن دعامة السدوسي، أبو الخطاب قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري | ثقة ثبت مشهور بالتدليس | |
👤←👥سعيد بن أبي عروبة العدوي، أبو النضر سعيد بن أبي عروبة العدوي ← قتادة بن دعامة السدوسي | ثقة حافظ | |
👤←👥عبدة بن سليمان الكوفي، أبو محمد عبدة بن سليمان الكوفي ← سعيد بن أبي عروبة العدوي | ثقة ثبت | |
👤←👥عثمان بن أبي شيبة العبسي، أبو الحسن عثمان بن أبي شيبة العبسي ← عبدة بن سليمان الكوفي | وله أوهام، ثقة حافظ شهير |
Sunan Darmi Hadith 1574 in Urdu
قتادة بن دعامة السدوسي ← أنس بن مالك الأنصاري