الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب النَّهْيِ عَنْ صَوْمِ الْمَرْأَةِ تَطَوُّعاً إِلاَّ بِإِذْنِ زَوْجِهَا:
شوہر کی اجازت کے بنا عورت کو نفلی روزہ رکھنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1759
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا تَصُومُ الْمَرْأَةُ يَوْمًا وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ، إِلَّا بِإِذْنِهِ". قَالَ: فِي النُّذُورِ تَفِي بِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر شوہر موجود ہو تو عورت اس کی اجازت کے بغیر ایک دن کا بھی نفلی روزہ نہ رکھے“، فرمایا: ”نذر کا روزہ پورا کرے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1759]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1762] »
اس روایت کی سند حسن لیکن حدیث متفق علیہ ہے، جیسا کہ اوپر مذکور ہے۔ نیز دیکھئے: [مسند الحميدي 1046]
اس روایت کی سند حسن لیکن حدیث متفق علیہ ہے، جیسا کہ اوپر مذکور ہے۔ نیز دیکھئے: [مسند الحميدي 1046]
وضاحت: (تشریح حدیث 1758)
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ عورت کو نفلی روزہ رکھنے کے لئے شوہر کی اجازت لینا ضروری ہے، اس سے شوہر کا حق بھی معلوم ہوا نیز یہ بھی پتہ چلا کہ فرض روزے کے لئے شوہر کی اجازت کی ضرورت نہیں، اسی طرح فرض نماز و زکاۃ ہے کہ اس کے لئے شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ عورت کو نفلی روزہ رکھنے کے لئے شوہر کی اجازت لینا ضروری ہے، اس سے شوہر کا حق بھی معلوم ہوا نیز یہ بھی پتہ چلا کہ فرض روزے کے لئے شوہر کی اجازت کی ضرورت نہیں، اسی طرح فرض نماز و زکاۃ ہے کہ اس کے لئے شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة | |
👤←👥أبو عثمان التبان أبو عثمان التبان ← أبو هريرة الدوسي | مقبول | |
👤←👥موسى بن أبي عثمان التبان موسى بن أبي عثمان التبان ← أبو عثمان التبان | مقبول | |
👤←👥أبو الزناد أبو الزناد ← موسى بن أبي عثمان التبان | ثقة ، فقيه | |
👤←👥سفيان الثوري سفيان الثوري ← أبو الزناد | ثقة حافظ , فقيه عابد ، إمام حجة | |
👤←👥محمد بن يوسف الفريابي محمد بن يوسف الفريابي ← سفيان الثوري | ثقة فاضل ، يقال : أخطأ في شيء من حديث سفيان ، وهو مقدم فيه مع ذلك عندهم على عبد الرزاق |
Sunan Darmi Hadith 1759 in Urdu
أبو عثمان التبان ← أبو هريرة الدوسي