علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. باب الحجر من البيت:
حجر (حطیم) کعبہ میں داخل ہے
حدیث نمبر: 1906
حَدَّثَنِي فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَاءِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْلَا حَدَاثَةُ عَهْدِ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ، لَنَقَضْتُ الْكَعْبَةَ ثُمَّ لَبَنَيْتُهَا عَلَى أُسِّ إِبْرَاهِيمَ، فَإِنَّ قُرَيْشًا حِينَ بَنَتْ اسْتَقْصَرَتْ، ثُمَّ جَعَلَتْ لَهَا خَلْفًا".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہاری قوم زمانہ کفر سے قریب نہ ہوتی تو میں خانہ کعبہ کو توڑ دیتا اور اس کو ابراہیم علیہ السلام کی بنیاد پر تعمیر کرتا، قریش نے جب اس کی تعمیر کی تھی تو (سامان کی قلت کی وجہ سے) اس میں کمی کر دی، میں دوبارہ تعمیر کرتا اور پیچھے ایک اور دروازہ بنا دیتا۔“ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1906]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1910] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1585] ، [مسلم 1333] ، [نسائي 2901] ، [أبويعلی 4363] ، [ابن حبان 3815-3818]
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1585] ، [مسلم 1333] ، [نسائي 2901] ، [أبويعلی 4363] ، [ابن حبان 3815-3818]
الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 1906 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق