🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب في الْمِنْدِيلِ عِنْدَ الطَّعَامِ:
کھانے کے بعد مندیل سے ہاتھ صاف کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2065
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ، فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَ أَصَابِعَهُ أَوْ يُلْعِقَهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے تو ہاتھ چاٹنے یا (کسی کو) چٹانے سے پہلے ہاتھ نہ پونچھے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2065]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2069] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5456] ، [مسلم 2031] ، [أبوداؤد 3847] ، [ابن ماجه 3269] ، [أبويعلی 2503] ، [ابن حبان 5252]
وضاحت: (تشریح حدیث 2064)
یہاں اس روایت میں اور صحیح بخاری میں مندیل کا لفظ نہیں ہے لیکن صحیح مسلم میں ہے: «فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ بِالْمَنْدِيْلِ» یعنی ”چاٹنے سے پہلے مندیل سے ہاتھ صاف نہ کرے۔
“ عربی میں مندیل کپڑے کے رومال کو کہتے ہیں جس کا اطلاق ٹشوز پیپرس وغیرہ پر بھی ہوتا ہے، جس کا استعمال کھانے کے بعد چکنائی وغیرہ دور کرنے کے لئے ہوتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیاں چاٹ کر رومال سے ہاتھ صاف کرنے کا حکم دیا۔
ایک روایت ابوداؤد میں ہے کہ جو شخص سو جائے اور اس کے ہاتھ میں چکنائی لگی ہو اور دھو کر نہ سویا، اور اس کو تکلیف پہنچے تو اپنے آپ کو ملامت کرے۔
[أبوداؤد 3852] ، ابن ماجہ میں یہ اضافہ ہے کہ وہ نہیں جانتا کھانے کے کس ذرے میں برکت ہے۔
مذکورہ بالا حدیث سے مندیل سے ہاتھ صاف کرنے کا ثبوت معلوم ہوا، نیز یہ کہ کھانے کے بعد ہاتھ ضرور دھونے چاہیے ورنہ ضرر پہنچنے کا خطرہ ہے۔
(دیکھئے حدیث رقم: 2100)، اور بیوی یا غلام کو چٹا دینا بھی رزق کے ضیاع سے بچنا ہے۔
جو دنیا دار قسم کے لوگ انگلی چاٹنا خلافِ تہذیب سمجھتے ہیں وہ اتباعِ سنّت سے اور اس کی حقیقت سے محروم ہیں، اللہ ان کو ہدایت دے۔
آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد
Newعطاء بن أبي رباح القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن
👤←👥عمرو بن دينار الجمحي، أبو محمد
Newعمرو بن دينار الجمحي ← عطاء بن أبي رباح القرشي
ثقة ثبت
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← عمرو بن دينار الجمحي
ثقة حافظ حجة
👤←👥عمرو بن عون السلمي، أبو عثمان
Newعمرو بن عون السلمي ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة ثبت
Sunan Darmi Hadith 2065 in Urdu