🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. باب في الْوُضُوءِ بَعْدَ الطَّعَامِ:
کھانے کے بعد ہاتھ دھونے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2100
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ نَامَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ فَعَرَضَ لَهُ عَارِضٌ، فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سو جائے اور اس کے ہاتھ میں چکنائی کی مہک ہو (یعنی بنا دھوئے سو جائے)، پھر اس کو کچھ نقصان پہنچ جائے تو وہ اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2100]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2107] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3852] ، [ترمذي 1860] ، [ابن حبان 5521] ، [موارد الظمآن 1354]
وضاحت: (تشریح حدیث 2099)
یعنی بنا ہاتھ دھوئے سونے والے کو اگر کوئی تکلیف ہو جائے تو یہ اس کا اپنا قصور ہے کسی اور کا نہیں، کیونکہ وہ اچھی طرح ہاتھ دھو کر نہ سویا لہٰذا کھانے کی مہک یا چکنائی کی وجہ سے اسے چوہا کاٹ لے یا کوئی کیڑا ڈس لے تو یہ اس کا اپنا فعل ہے، اس میں کھانے کے بعد ہاتھ دھونے کی ترغیب و ترہیب ہے جو آدابِ طعام میں سے ہے۔
یہاں باب الوضوء سے مراد وضو شرعی نہیں بلکہ صرف ہاتھ کا دھونا مراد ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥ذكوان السمان
Newذكوان السمان ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ثبت
👤←👥سهيل بن أبي صالح السمان
Newسهيل بن أبي صالح السمان ← ذكوان السمان
صدوق , تغير حفظه بآخره
👤←👥خالد بن عبد الله الطحان
Newخالد بن عبد الله الطحان ← سهيل بن أبي صالح السمان
ثقة ثبت.
👤←👥عمرو بن عون الواسطي
Newعمرو بن عون الواسطي ← خالد بن عبد الله الطحان
ثقة ثبت
Sunan Darmi Hadith 2100 in Urdu