الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب إِذَا تَزَوَّجَ الرَّجُلُ مَا يُقَالُ لَهُ:
جب کوئی شادی کر لے تو اس کے لئے کیا دعا کی جائے؟
حدیث نمبر: 2210
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ الْبَصْرِيُّ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يُونُسَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ، يَقُولُ: قَدِمَ عَقِيلُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ الْبَصْرَةَ، فَتَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنْ بَنِي جُشَمٍ، فَقَالُوا لَهُ: بِالرِّفَاءِ وَالْبَنِينَ، فَقَالَ: لَا تَقُولُوا ذَلِكَ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْ ذَلِكَ، وَأَمَرَنَا أَنْ نَقُولَ: "بَارَكَ اللهُ لَكَ، وَبَارَكَ عَلَيْكَ".
امام حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بصرہ تشریف لائے تو بنی جشم کی ایک عورت سے شادی کی، لوگوں نے عادت کے مطابق انہیں مبارکباد دی اور کہا: «بالرفاء والبنين» (یعنی خیر و برکت اور موافقت مودت اور بیٹوں کی امید کے ساتھ آپ کو شادی مبارک ہو)، اس پر انہوں نے کہا: ایسے نہ کہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں «بالرفاء و البنين» کہنے سے منع کیا ہے اور یہ حکم دیا ہے کہ یوں کہیں: «بَارَكَ اللّٰهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ»، یعنی ”اللہ تعالیٰ تم کو برکت دے اور تمہارے اوپر برکت سایہ فگن رکھے۔“ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2210]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في القلب ميل إلى تصحيح هذا الإسناد، [مكتبه الشامله نمبر: 2219] »
یہ روایت دوسری اسانید سے صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 3371] ، [ابن ماجه 1906] ، [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 602] ، [النسائي فى الكبرى 10092] ، [طبراني فى الكبير 193/17، 512، 517، 518]
یہ روایت دوسری اسانید سے صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 3371] ، [ابن ماجه 1906] ، [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 602] ، [النسائي فى الكبرى 10092] ، [طبراني فى الكبير 193/17، 512، 517، 518]
وضاحت: (تشریح حدیث 2209)
«الرِّفَاءِ وَالْبَنِيْنَ» دولہا کے لئے کہنا بھی کچھ ایسا برا نہیں تھا، مگر چونکہ اس سے یہ نکلتا تھا کہ بیٹیوں کا پیدا ہونا انہیں پسند نہیں، اس وجہ سے ممانعت کی، بہرحال شادی کے بعد دولہا کے لئے «بَارَكَ اللّٰهُ لَكَ وَبَارَكَ عَلَيْكَ وَجَمَعَ بَيْنَكُمَا فِي خَيْر» کہنا ہی سنت ہے، کما سیأتی۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: في القلب ميل إلى تصحيح هذا الإسناد
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عقيل بن أبي طالب ابن عم رسول الله | صحابي | |
👤←👥الحسن البصري الحسن البصري ← عقيل بن أبي طالب ابن عم رسول الله | ثقة فقيه ، فاضل مشهور ، وكان يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥يونس بن عبيد يونس بن عبيد ← الحسن البصري | ثقة ثبت فاضل ورع | |
👤←👥سفيان الثوري سفيان الثوري ← يونس بن عبيد | ثقة حافظ , فقيه عابد ، إمام حجة | |
👤←👥محمد بن كثير العبدي محمد بن كثير العبدي ← سفيان الثوري | ثقة ، لم يصب من ضعفه |
Sunan Darmi Hadith 2210 in Urdu
الحسن البصري ← عقيل بن أبي طالب ابن عم رسول الله