سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب النهي عن أن تسأل المرأة زوجها طلاقها:
عورت کو طلاق مانگنے کی ممانعت کا بیان
حدیث نمبر: 2307
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَيُّمَا امْرَأَةٍ سَأَلَتْ زَوْجَهَا الطَّلَاقَ مِنْ غَيْرِ بَأْسٍ، فَحَرَامٌ عَلَيْهَا رَائِحَةُ الْجَنَّةِ".
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس عورت نے اپنے خاوند سے بلاوجہ طلاق مانگی اس کے اوپر جنت کی خوشبو حرام ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطلاق/حدیث: 2307]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأبو قلابة هو: عبد الله بن زيد وأبو أسماء هو: عمرو بن مرثد الرحبي، [مكتبه الشامله نمبر: 2316] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2226] ، [ترمذي 1187] ، [ابن ماجه 2055] ، [ابن حبان 4184] ، [موارد الظمآن 1326] ۔ اس کی سند میں ابوقلاب کا نام: عبداللہ بن زید ہے اور ابواسماء: عمر بن مرثد الرحبی ہیں۔

وضاحت: (تشریح حدیث 2306)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت کا بلاوجہ طلاق مانگنا گناہ ہے اور ایسی عورت پر جنّت کی خوشبو سونگھنا حرام ہوگا۔
اسی طرح مرد کو بھی بلا ضرورت طلاق دینا منع ہے، طلاق اسی حالت میں جائز ہے جب مصالحت اور موافقت کا کوئی راستہ نہ ہو، اور حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم : «أَبْغَضُ الْحَلَالِ عِنْدَ اللّٰهِ الطَّلَاقُ.» کو بھی نظر میں رکھنا چاہیے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥ثوبان بن بجدد القرشي، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥عمرو بن مرثد الرحبي، أبو أسماء عمرو بن مرثد الرحبي ← ثوبان بن بجدد القرشي | ثقة | |
👤←👥عبد الله بن زيد الجرمي، أبو كلابة، أبو قلابة عبد الله بن زيد الجرمي ← عمرو بن مرثد الرحبي | ثقة | |
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكر أيوب السختياني ← عبد الله بن زيد الجرمي | ثقة ثبتت حجة | |
👤←👥حماد بن زيد الأزدي، أبو إسماعيل حماد بن زيد الأزدي ← أيوب السختياني | ثقة ثبت فقيه إمام كبير مشهور | |
👤←👥محمد بن الفضل السدوسي، أبو النعمان محمد بن الفضل السدوسي ← حماد بن زيد الأزدي | ثقة ثبت تغير في آخر عمره |
Sunan Darmi Hadith 2307 in Urdu
عمرو بن مرثد الرحبي ← ثوبان بن بجدد القرشي