🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب التعزير فى الذنوب:
جرائم پر تعزیر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2351
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "لَا يَحِلُّ لِأَحَدٍ أَنْ يَضْرِبَ أَحَدًا فَوْقَ عَشْرَةِ أَصْوَاتٍ إِلَّا فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ".
سیدنا ابوبردہ ہانی بن نیار رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے: حدود اللہ میں سے کسی حد کے سوا کسی کو دس کوڑوں سے زیادہ کی سزا نہ دی جائے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاحدود/حدیث: 2351]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2360] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6848] ، [مسلم 1708] ، [ابن حبان 4452] ، [تلخيص الحبير 79/4]
وضاحت: (تشریح حدیث 2350)
تعزیر اس سزا کو کہتے ہیں جو حد سے کم ہوتی ہے اور یہ حسبِ حال قول و فعل دونوں طرح سے دی جاتی ہے، یہ عزر سے مأخوذ ہے جس کے معنی ہیں منع کرنا اور روکنا، اس کا نام تعزیر اس لئے رکھا گیا کہ یہ فعلِ قبیح سے روک دیتی ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جن جرائم اور گناہوں پر شریعت میں کوئی حد مقرر نہیں کی گئی حاکمِ وقت اپنی صواب دید سے اس حدیث سے مجرم کو سزا دے سکتا ہے جو دس کوڑوں سے زیادہ نہ ہو، امام احمد رحمہ اللہ اور دیگر علماء نے اس حدیث کے پیشِ نظر یہی کہا ہے لیکن حنفی و شافعی اس کے مخالف ہیں اور کہا ہے کہ دس کوڑوں سے زیادہ بھی سزا دی جاسکتی ہے جو مذکورہ بالا صریح اور واضح حدیث کے مخالف ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کو حدیثِ رسول پیغمبرِ اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و پیروی کی توفیق بخشے اور مخالفت سے بچائے، آمین۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥هانئ بن نيار البلوي، أبو بردةصحابي
👤←👥عبد الرحمن بن جابر الأنصاري، أبو عتيق
Newعبد الرحمن بن جابر الأنصاري ← هانئ بن نيار البلوي
ثقة
👤←👥سليمان بن يسار الهلالي، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن، أبو أيوب
Newسليمان بن يسار الهلالي ← عبد الرحمن بن جابر الأنصاري
ثقة
👤←👥بكير بن عبد الله القرشي، أبو يوسف، أبو عبد الله
Newبكير بن عبد الله القرشي ← سليمان بن يسار الهلالي
ثقة
👤←👥يزيد بن قيس الأزدي، أبو رجاء
Newيزيد بن قيس الأزدي ← بكير بن عبد الله القرشي
ثقة فقيه وكان يرسل
👤←👥سعيد بن مقلاص الخزاعي، أبو يحيى
Newسعيد بن مقلاص الخزاعي ← يزيد بن قيس الأزدي
ثقة ثبت
👤←👥عبد الله بن يزيد العدوي، أبو عبد الرحمن
Newعبد الله بن يزيد العدوي ← سعيد بن مقلاص الخزاعي
ثقة
Sunan Darmi Hadith 2351 in Urdu