سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. باب الإمارة فى قريش:
حکومت قریش میں رہے گی
حدیث نمبر: 2557
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: كَانَ مُحَمَّدُ بْنُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ يُحَدِّثُ عَنْ مُعَاوِيَةَ أَنَّهُ قَالَ وَهُوَ عِنْدَهُ فِي وَفْدٍ مِنْ قُرَيْشٍ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ فِي قُرَيْشٍ، لَا يُعَادِيهِمْ أَحَدٌ إِلَّا كَبَّهُ اللَّهُ عَلَى وَجْهِهِ، مَا أَقَامُوا الدِّينَ".
امام زہری رحمہ اللہ نے کہا: محمد بن جبیر بن مطعم حدیث بیان کرتے تھے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے اس وقت محمد قریش کے وفد میں ان کے پاس تھے۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے کہ: ”یہ خلافت قریش میں رہے گی اور جو بھی ان سے دشمنی کرے گا، الله تعالیٰ اس کو سر نگوں اوندھا کر دے گا جب تک وہ (قریش) دین پر قائم رہیں گے۔“ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2557]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2563] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3500] ، [أحمد 94/4] ، [طبراني 338/9، 780] ، [البيهقي 141/8] و [دلائل النبوة 521/5]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3500] ، [أحمد 94/4] ، [طبراني 338/9، 780] ، [البيهقي 141/8] و [دلائل النبوة 521/5]
وضاحت: (تشریح حدیث 2556)
قریش کے لوگ جب دین اور شریعت کو چھوڑ دیں گے تو ان میں سے خلافت و حکومت جاتی رہے گی۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جیسی پیشین گوئی کی تھی ویسا ہی ہوا۔
پانچ چھ سو برس تک خلافت بنو امیہ اور بنو عباسیہ قائم رہی جو قریشی تھے، جب انہوں نے شریعت پر چلنا چھوڑ دیا تو ان کی خلافت چھن گئی، اس وقت سے آج تک پھر قریش کو خلافت اور سرداری نہیں ملی۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥معاوية بن أبي سفيان الأموي، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥محمد بن جبير القرشي، أبو سعيد محمد بن جبير القرشي ← معاوية بن أبي سفيان الأموي | ثقة | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← محمد بن جبير القرشي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥شعيب بن أبي حمزة الأموي، أبو بشر شعيب بن أبي حمزة الأموي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة حافظ متقن | |
👤←👥الحكم بن نافع البهراني، أبو اليمان الحكم بن نافع البهراني ← شعيب بن أبي حمزة الأموي | ثقة ثبت |
Sunan Darmi Hadith 2557 in Urdu
محمد بن جبير القرشي ← معاوية بن أبي سفيان الأموي