سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب فى تسليم الراكب على الماشي:
سوار کا پیدل چلنے والے کو سلام کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 2670
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ، أَخْبَرَنَا أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ: أَنَّ أَبَا عَلِيٍّ الْجَنْبِيَّ حَدَّثَهُ , عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "يُسَلِّمُ الرَّاكِبُ عَلَى الْمَاشِي، وَالْقَائِمُ عَلَى الْقَاعِدِ، وَالْقَلِيلُ عَلَى الْكَثِيرِ".
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوار پیدل چلنے والے کو، اور کھڑا شخص بیٹھے ہوئے کو، تھوڑے لوگ زیادہ لوگوں کو سلام کریں۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2670]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأبو هانئ هو: حميد بن هانئ وأبو علي هو: عمرو بن مالك، [مكتبه الشامله نمبر: 2676] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2705] ، [ابن حبان 497] ، [موارد الظمآن 1936] ۔ ابوہانی کا نام حمید بن ہانی، اور ابوعلی کا نام عمرو بن مالک ہے۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2705] ، [ابن حبان 497] ، [موارد الظمآن 1936] ۔ ابوہانی کا نام حمید بن ہانی، اور ابوعلی کا نام عمرو بن مالک ہے۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2669)
یہ سلام کرنے کے درجے اور مراتب ہیں۔
اس میں کسی آدمی کے رتبے اور مرتبے کا اعتبار نہ ہوگا۔
یہ سلام کرنے کے درجے اور مراتب ہیں۔
اس میں کسی آدمی کے رتبے اور مرتبے کا اعتبار نہ ہوگا۔
الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 2670 in Urdu
عمرو بن مالك الهمداني ← فضالة بن عبيد الأنصاري