سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. باب فى الذى يكذب ليضحك به القوم:
جو لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹ بولے اس کا بیان
حدیث نمبر: 2737
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: "وَيْلٌ لِلَّذِي يُحَدِّثُ فَيَكْذِبُ لِيُضْحِكَ بِهِ الْقَوْمَ، وَيْلٌ لَهُ! وَيْلٌ لَهُ!".
بہز بن حکیم نے اپنے باپ سے، انہوں نے دادا سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”خرابی ہے اس شخص کے لئے جو لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹ بولے، خرابی ہے اس کے لئے، خرابی ہے اس کے لئے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2737]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2744] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4990] ، [ترمذي 2316] ، [أحمد 7/5] ، [طبراني 403/19، 951] ، [الحاكم 144] ، [شرح السنة 3417، وغيرهم]
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4990] ، [ترمذي 2316] ، [أحمد 7/5] ، [طبراني 403/19، 951] ، [الحاكم 144] ، [شرح السنة 3417، وغيرهم]
وضاحت: (تشریح حدیث 2736)
ویل کے معنی خرابی اور ہلاکت کے ہیں، نیز ویل جہنم میں ایک گڈھے کانام بھی ہے، جو شخص محض لوگوں کو ہنسانے کے لئے جھوٹی کہانیاں یا افسانے یا لطیفے گڑھے اس کے لئے آخرت میں سخت وعید ہے، اور جھوٹ ہر حال میں مذموم ہے، اور جھوٹے پر الله کی لعنت ہوتی ہے۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥معاوية بن حيدة القشيري، أبو حكيم | صحابي | |
👤←👥حكيم بن معاوية البهزي حكيم بن معاوية البهزي ← معاوية بن حيدة القشيري | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥بهز بن حكيم القشيري، أبو عبد الملك بهز بن حكيم القشيري ← حكيم بن معاوية البهزي | ثقة | |
👤←👥يزيد بن هارون الواسطي، أبو خالد يزيد بن هارون الواسطي ← بهز بن حكيم القشيري | ثقة متقن |
Sunan Darmi Hadith 2737 in Urdu
حكيم بن معاوية البهزي ← معاوية بن حيدة القشيري