🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. باب: من هم بحسنة :
جو شخص ایک نیکی کرنے کا ارادہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2821
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا الْجَعْدُ أَبُو عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيَّ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَرْوِيهِ عَنْ رَبِّهِ عَزَّ وَجَلَّ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ رَبَّكُمْ رَحِيمٌ: مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا، كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا، كُتِبَتْ عَشْرًا إِلَى سَبْعِ مِائَةٍ إِلَى أَضْعَافٍ كَثِيرَةٍ، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا، كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً، فَإِنْ عَمِلَهَا، كُتِبَتْ وَاحِدَةً، أَوْ يَمْحُوهَا. وَلَا يَهْلِكُ عَلَى اللَّهِ إِلَّا هَالِكٌ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رب عز و جل سے روایت کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا رب بہت رحم والا ہے، پس جس نے کسی نیکی کا ارادہ کیا، لیکن اس پر عمل نہ کر سکا تب بھی اس کے لئے ایک مکمل نیکی لکھی جاتی ہے، اور اگر اس نے ارادے کے بعد عمل بھی کر لیا تو اس کے لئے (ایک کے بدلے) دس گنے سے سات سو گنے تک اس سے بھی زیادہ نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اور جس نے برائی کا ارادہ کیا اور عمل نہیں کیا تب بھی اس کے لئے ایک نیکی لکھی جائے گی، اور اگر اس نے ارادے کے بعد عمل بھی کر لیا تو صرف ایک برائی لکھی جائے گی، الله تعالیٰ اسے بھی مٹا دے گا اور اللہ کے پاس کوئی ہلاک و برباد نہ ہوگا سوائے اس کے جو خود ہلاکت میں پڑ جائے (یعنی جس کی قسمت میں ہی ہلاکت و بربادی ہو صرف وہی ہلاک ہوگا)۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2821]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2828] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 6491] ، [مسلم 131] ، [أحمد 279/1] ، [طبراني 161/12، 12760]
وضاحت: (تشریح حدیث 2820)
اس حدیث میں الله کی رحمت و بندوں سے محبت کا ذکر ہے، اگر نیکی کا ارادہ کر لیا اور عمل نہیں کیا تب بھی ایک نیکی کا ثواب مل گیا، اور اگر عمل بھی کر لیا تو خلوصِ وللّٰہیت، محبت و چاہت کے مطابق دس سے سات سو گنے یا اس سے بھی زیادہ نیکیاں کرنے کا ثواب ہی ثواب، سبحان الله کیا شانِ رحمت ہے، پھر یہی نہیں، اگر برائی کا ارادہ کرے پھر برائی کا کام نہ کرے تب بھی ایک نیکی کا ثواب۔
بعض علماء نے کہا ہے کہ برائی کے ارادے سے مراد یہ ہے کہ دل دماغ میں برائی کرنے کی بات آئے اور نکل جائے، اس کا مصمم ارادہ نہ کرے، نہ دل میں بری بات گھر کرے، تب اس پر کوئی گناہ نہ ہوگا، لیکن اگر ذہن میں بٹھائے رکھے، اس کی پلاننگ کرے، پھر کسی خارجی سبب سے گناہ نہ کر پائے تو اس کا گناہ ضرور لکھا جائے گا۔
«واللّٰه أعلم وعلمه أتم.»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥عمران بن ملحان العطاردي، أبو رجاء
Newعمران بن ملحان العطاردي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة
👤←👥جعد بن دينار اليشكري، أبو عثمان
Newجعد بن دينار اليشكري ← عمران بن ملحان العطاردي
ثقة
👤←👥جعفر بن سليمان الضبعي، أبو سليمان
Newجعفر بن سليمان الضبعي ← جعد بن دينار اليشكري
صدوق يتشيع
👤←👥عفان بن مسلم الباهلي، أبو عثمان
Newعفان بن مسلم الباهلي ← جعفر بن سليمان الضبعي
ثقة ثبت