🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
108. باب فى خيام الجنة:
جنت کے خیموں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2867
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِيُّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْخَيْمَةُ دُرَّةٌ مُجَوَّفَةٌ، طُولُهَا فِي السَّمَاءِ سِتُّونَ مِيلًا، فِي كُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْهَا أَهْلٌ لِلْمُؤْمِنِ لَا يَرَاهُمْ الْآخَرُونَ".
ابوبکر بن عبداللہ بن قیس سے مروی ہے، ان کے والد نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جنت میں کھوکھلے موتی کا خیمہ ہوگا اس کی لمبائی ساٹھ میل ہوگی اور اس کے ہر کنارے پر مسلمان کی ایک بیوی ہوگی جس کو دوسرے نہیں دیکھ سکیں گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2867]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2875] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3243] ، [مسلم 2838] ، [أبويعلی 7332] ، [ابن حبان 7395]
وضاحت: (تشریح حدیث 2866)
ان دوسروں میں بیویاں اور دوسرے لوگ سب داخل ہیں، قرآن پاک میں ہے: «‏‏‏‏﴿حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ﴾ [الرحمٰن: 72] » اس سے پہلے ہے: «﴿فِيهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ .....﴾ [الرحمٰن: 56] » جنت میں شرمیلی، نیچی نگاہوں والی حوریں ہیں، حور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول میں کالی آنکھوں (پتلیوں) والی، اور مقصورات سے مراد ان کی نگاه و جان صرف اپنے شوہروں پر رکی ہوں گی، اور اپنے خاوندوں کے سوا کسی پر نظر نہ ڈالیں گی، اور قاصرات کے بارے میں کہا گیا کہ وہ اپنے شوہروں کے سوا کسی کی خواہش مند نہ ہوں گی، فی الخیام یعنی خیموں میں محفوظ ہوں گی، ان آیات و حدیث سے جنّت اور حور اور جنّت کے خیموں کا وجود ثابت ہوا۔
اس حدیث میں ہے ہر کونے پر ایک بیوی ہوگی اور اوپر دو بیویوں کا ذکر ہے، تو دو بیویاں بطورِ حصر نہیں ہیں، وہاں بندہ جتنی چاہے گا ازواج ملیں گی، الله تعالیٰ کی عطاء بخشش کی کوئی حدود حساب نہیں، خیمے بھی اتنے لمبے چوڑے ساٹھ میل کی لمبائی یا چوڑائی، سبحان الله العظيم، اس میں شک و شبہ نہیں ہونا چاہے، آیات اور احادیث سے جو ثابت ہوا من و عن تسلیم اور ایمان و یقین لازم ہے، اس کی ماہیت و کیفیت میں سر کھپانا ہمارا کام نہیں۔
والله اعلم۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن قيس الأشعري، أبو موسىصحابي
👤←👥أبو بكر بن أبي موسى الأشعري، أبو بكر
Newأبو بكر بن أبي موسى الأشعري ← عبد الله بن قيس الأشعري
ثقة
👤←👥عبد الملك بن حبيب الأسدي، أبو عمران
Newعبد الملك بن حبيب الأسدي ← أبو بكر بن أبي موسى الأشعري
ثقة
👤←👥همام بن يحيى العوذي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newهمام بن يحيى العوذي ← عبد الملك بن حبيب الأسدي
ثقة
👤←👥يزيد بن هارون الواسطي، أبو خالد
Newيزيد بن هارون الواسطي ← همام بن يحيى العوذي
ثقة متقن