الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب في فَضْلِ: {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ}:
«قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3459
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ فَرْوَةَ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:"مَجِيءٌ مَا جَاءَ بِكَ"، قَالَ: جِئْتُ لِتُعَلِّمَنِي شَيْئًا أَقُولُهُ عِنْدَ مَنَامِي، قَالَ: "فَإِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ، فَاقْرَأْ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، ثُمَّ نَمْ عَلَى خَاتِمَتِهَا، فَإِنَّهَا بَرَاءَةٌ مِنْ الشِّرْكِ".
فروہ بن نوفل نے اپنے والد (سیدنا نوفل رضی اللہ عنہ) سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان سے) فرمایا: کیا چیز تم کو (میرے پاس) لے کر آئی؟ عرض کیا: میں اس لئے حاضر ہوا کہ آپ مجھ کو کوئی ایسی چیز یاد کرا دیں جو میں سوتے وقت پڑھ لیا کروں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم بستر پر لیٹ جاؤ تو « ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ » پڑھ لو اور اس کے اختتام پر سو جاؤ کیونکہ یہ سورت شرک سے براءت ہے۔“ (یعنی شرک سے بری کرنے والی ہے)۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3459]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3470] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 5055] ، [ترمذي 3403] ، [أبويعلی 1596] ، [ابن حبان 789] ، [موارد الظمآن 2363] ، [فضائل القرآن لأبي عبيد، ص: 264] و [النسائي فى الكبريٰ 10627]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 5055] ، [ترمذي 3403] ، [أبويعلی 1596] ، [ابن حبان 789] ، [موارد الظمآن 2363] ، [فضائل القرآن لأبي عبيد، ص: 264] و [النسائي فى الكبريٰ 10627]
وضاحت: (تشریح حدیث 3458)
اس حدیث سے سورۃ الکافرون کی فضیلت معلوم ہوئی، اس وجہ سے کہ اس میں معبودانِ باطل کی عبادت کا صریح انکار اور اپنے دین پر قائم رہنے کا اقرار ہے۔
اس حدیث سے سورۃ الکافرون کی فضیلت معلوم ہوئی، اس وجہ سے کہ اس میں معبودانِ باطل کی عبادت کا صریح انکار اور اپنے دین پر قائم رہنے کا اقرار ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥نوفل الأشجعي | صحابي | |
👤←👥فروة بن نوفل الأشجعي فروة بن نوفل الأشجعي ← نوفل الأشجعي | مختلف في صحبته ، والصواب أن الصحبة لأبيه | |
👤←👥أبو إسحاق السبيعي أبو إسحاق السبيعي ← فروة بن نوفل الأشجعي | ثقة مكثر عابد , اختلط بآخره | |
👤←👥زهير بن معاوية بن حديج زهير بن معاوية بن حديج ← أبو إسحاق السبيعي | ثقة ثبت | |
👤←👥الفضل بن دكين الفضل بن دكين ← زهير بن معاوية بن حديج | ثقة ثبت |
Sunan Darmi Hadith 3459 in Urdu
فروة بن نوفل الأشجعي ← نوفل الأشجعي