پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. باب فى فضل: {قل هو الله أحد}:
«قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3463
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبَانَ بْنِ يَزِيدَ الْعَطَّارِ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِي لَيْلَةٍ ثُلُثَ الْقُرْآنِ؟ قَالُوا: نَحْنُ أَعْجَزُ وَأَضْعَفُ مِنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ جَزَّأَ الْقُرْآنَ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ، فَجَعَلَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثُلُثَ الْقُرْآنِ".
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس کی قدرت نہیں رکھتا کہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھ لے؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا: ہم اتنا قرآن ایک رات میں پڑھنے سے عاجز و کمزور ہیں (یعنی کسی طرح ثلث قرآن نہیں پڑھ سکتے)، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الله تعالیٰ نے قرآن کو تین حصوں میں تقسیم کیا (یعنی معانی و مفاہیم کے اعتبار سے قصص، احکام، صفات (باری تعالیٰ) اور «قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ» (سورہ الاخلاص) کو تیسرا حصہ قرار دیا۔ (جس میں الله تعالیٰ کی جامع صفات مذکور ہیں)۔“ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3463]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3474] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 811، 812] ، [نسائي فى عمل اليوم و الليلة 701] ، [الطيالسي 1992] ، [فضائل القرآن لعبدالرحمٰن الرازي 105] ، [فضائل القرآن لابي عبيد، ص: 268] و [البيهقي فى شعب الإيمان 2534]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 811، 812] ، [نسائي فى عمل اليوم و الليلة 701] ، [الطيالسي 1992] ، [فضائل القرآن لعبدالرحمٰن الرازي 105] ، [فضائل القرآن لابي عبيد، ص: 268] و [البيهقي فى شعب الإيمان 2534]
الرواة الحديث:
Sunan Darmi Hadith 3463 in Urdu
معدان بن أبي طلحة اليعمري ← عويمر بن مالك الأنصاري