سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. باب تَعْجِيلِ عُقُوبَةِ مَنْ بَلَغَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثٌ فَلَمْ يُعَظِّمْهُ وَلَمْ يُوَقِّرْهُ:
حدیث رسول کی توہین و تحقیر پر فوری سزا کا بیان
حدیث نمبر: 455
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: حَدَّثَ ابْنُ سِيرِينَ رَجُلًا بِحَدِيثٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَجُلٌ: قَالَ فُلَانٌ: كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ ابْنُ سِيرِينَ: "أُحَدِّثُكَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَتَقُولُ: قَالَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ: كَذَا وَكذَا، لَا أُكَلِّمُكَ أَبَدًا".
قتادہ نے کہا: امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے ایک آدمی سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کی تو اس آدمی نے کہا: فلاں نے تو اس طرح کہا ہے؟ امام ابن سیرین رحمہ اللہ نے فرمایا: میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سناتا ہوں اور تم کہتے ہو کہ فلاں فلاں نے یہ کہا ہے؟ میں تم سے کبھی بات نہ کروں گا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 455]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل سعيد بن بشير، [مكتبه الشامله نمبر: 455] »
اس اثر کی سند حسن ہے، اور یہ روایت [مجمع الزوائد 1442] میں مذکور ہے۔
اس اثر کی سند حسن ہے، اور یہ روایت [مجمع الزوائد 1442] میں مذکور ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن من أجل سعيد بن بشير
Sunan Darmi Hadith 455 in Urdu