🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. باب البول فى المسجد:
مسجد میں پیشاب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 763
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: "جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَامَ، بَالَ فِي نَاحِيَةِ الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَصَاحَ بِهِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَفَّهُمْ عَنْهُ ثُمَّ دَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءٍ فَصَبَّهُ عَلَى بَوْلِهِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دیہاتی آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، جب کھڑا ہوا تو مسجد کے ایک گوشے میں پیشاب کرنے لگا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم اس پر چیخ پڑے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس سے روکا، پھر پانی کا ایک ڈول منگا کر اس (پیشاب کی) جگہ پر بہا دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 763]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 767] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 219] ، [مسلم 284] ، [نسائي 54-55] ، [أبويعلی 3467] ، [ابن حبان 1401] ، [الحميدي 1230]
وضاحت: (تشریح حدیث 762)
اس حدیث سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکمت و شفقت سے بھرپور حسنِ اخلاق کا پتہ چلا اور اسے پیشاب کرنے سے نہ روکنے میں بہت سی حکمتیں پوشیدہ تھیں، ایک تو یہ کہ اس طرح ڈانٹنے سے پیشاب رک جاتا اور کوئی عارضہ لاحق ہو سکتا تھا، دوسرے وہ اسی طرح اٹھ کر بھاگتا تو کپڑے اور جگہ زیادہ نجس ہوتے، تیسرے متنفر ہو کر بھاگ جاتا اور ہدایت کی روشنی سے محروم رہ جاتا۔
نیز اس حدیث میں مسجد کی حرمت کا بیان ہے، ایک حدیث میں ہے کہ مسجد (عبادت کے لئے) ہے اور (پیشاب وغیرہ کیلئے) نہیں بنائی گئی ہے، نیز یہ کہ پیشاب کی جگہ کو پانی ڈال کر دھو دینا چاہئے کیونکہ پیشاب نجس ہے، اس سے وہ جگہ ناپاک ہوگئی۔

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضرصحابي
👤←👥يحيى بن سعيد الأنصاري، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري
ثقة ثبت
👤←👥جعفر بن عون القرشي، أبو عون
Newجعفر بن عون القرشي ← يحيى بن سعيد الأنصاري
ثقة