صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
48. باب مَنْعِ الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيِ الْمُصَلِّي:
باب: نمازی کے سامنے سے گزرنے کی ممانعت۔
ترقیم عبدالباقی: 507 ترقیم شاملہ: -- 1133
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمِ بْنِ حَيَّانَ الْعَبْدِيُّ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ الْجُهَنِيَّ، أَرْسَلَ إِلَى أَبِي جُهَيْمٍ الأَنْصَارِيِّ ، مَا سَمِعْتَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ، فَذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ مَالِكٍ.
سفیان نے ابونضر سالم سے اور انہوں نے بسر بن سعید سے روایت کی کہ زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے (انہیں) ابوجہیم انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا (تاکہ پوچھے) کہ آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا فرماتے سنا (پھر سفیان نے) مالک کی روایت کے ہم معنیٰ حدیث بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1133]
ہمیں عبداللہ بن ہاشم بن حیان عبدی نے وکیع کے واسطہ سے سفیان کی، ابونضر سالم سے، بسر بن سعید کی روایت سنائی کہ زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ نے اسے ابوجہیم رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ ”آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا فرماتے سنا؟“ پھر مالک کی روایت کی طرح حدیث بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الصلاة/حدیث: 1133]
ترقیم فوادعبدالباقی: 507
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1133 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1133
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نمازی کے آگے سے گزرنا بہت بڑا گناہ ہے،
اگر انسان اس گناہ کا تصور کر لے تو پھر وہ کسی نمازی کے آگے سے گزرنے کی جسارت نہ کرے اگرچہ اسے کافی دیر تک ہی کیوں نہ رکنا پڑے۔
اگرچہ بعض روایات میں چالیس سال اور بعض سو سال کا عدد آیا ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نمازی کے آگے سے گزرنا بہت بڑا گناہ ہے،
اگر انسان اس گناہ کا تصور کر لے تو پھر وہ کسی نمازی کے آگے سے گزرنے کی جسارت نہ کرے اگرچہ اسے کافی دیر تک ہی کیوں نہ رکنا پڑے۔
اگرچہ بعض روایات میں چالیس سال اور بعض سو سال کا عدد آیا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1133]
Sahih Muslim Hadith 1133 in Urdu
بسر بن سعيد الحضرمي ← الحارث بن الصمة الأنصاري