الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
26. باب استحباب الذكر بعد الصلاة وبيان صفته:
باب: نماز کے بعد کیا ذکر کرنا چاہئیے۔
ترقیم عبدالباقی: 594 ترقیم شاملہ: -- 1346
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَالِمٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَكِّيّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ، وَهُوَ يَقُولُ فِي إِثْرِ الصَّلَاةِ: إِذَا سَلَّمَ، بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا، وَقَالَ فِي آخِرِهِ، وَكَانَ يَذْكُرُ ذَلِكَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
موسیٰ بن عقبہ سے روایت ہے کہ ابوزبیر مکی نے انہیں حدیث سنائی کہ انہوں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے سنا، جب وہ نماز کے بعد سلام پھیرتے تو کہتے (بقیہ روایت ان دونوں (ہشام اور حجاج) کی (مذکورہ بالا) روایت کے مانند ہے، اور آخر میں کہا: وہ اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کرتے تھے۔) [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1346]
حضرت زبیر مکی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ اس نے عبداللّٰہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے سنا، وہ ہر نماز کے بعد، جب سلام پھیرتے تو کلمات تہلیل کہتے تھے، جیسا کہ مذکورہ بالا روایت ہے اور آخر میں کہا وہ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1346]
ترقیم فوادعبدالباقی: 594
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن الزبير الأسدي، أبو بكر، أبو خبيب | صحابي | |
👤←👥محمد بن مسلم القرشي، أبو الزبير محمد بن مسلم القرشي ← عبد الله بن الزبير الأسدي | صدوق إلا أنه يدلس | |
👤←👥موسى بن عقبة القرشي، أبو محمد موسى بن عقبة القرشي ← محمد بن مسلم القرشي | ثقة فقيه إمام في المغازي | |
👤←👥يحيى بن عبد الله العمري، أبو عبد الله يحيى بن عبد الله العمري ← موسى بن عقبة القرشي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد عبد الله بن وهب القرشي ← يحيى بن عبد الله العمري | ثقة حافظ | |
👤←👥محمد بن سلمة المرادي، أبو الحارث محمد بن سلمة المرادي ← عبد الله بن وهب القرشي | ثقة ثبت |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1346 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1346
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت مغیرہ بن شعبہ اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی حدیث میں کلمات میں کچھ فرق ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نماز کے بعد کبھی مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ والے کلمات کہتے تھے اور کبھی ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما والے اس لیے اس میں تضاد نہیں ہے نیز اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعائیں اور ذکریہ کلمات اور بعض دوسرے کلمات حمد وتسبیح اور توحید وتکبیر سلام پھیرنے کے بعد سنتوں سے پہلے پڑھتے تھے ابن ہمام اور بعض دیگر فقہاء نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی حدیث سے استدلال کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ:
(اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلامُ،
ومِنكَ السَّلامُ)
والی دعا کے سوا اذکار سنتیں ادا کرنے کے بعد پڑھیں درست نہیں ہے علامہ سعیدی نے تفصیل سے اس کی تردید کی ہے۔
لیکن عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی روایت سے مروجہ ذکر بالجہر پر استدلال کرنا درست نہیں ہے۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1346]
محمد بن مسلم القرشي ← عبد الله بن الزبير الأسدي