صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
46. باب فضل صلاة العشاء والصبح في جماعة:
باب: نماز عشاء اور فجر جماعت کے ساتھ پڑھنے کی فضیلت۔
ترقیم عبدالباقی: 657 ترقیم شاملہ: -- 1495
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جُنْدَبِ بْنِ سُفْيَانَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِهَذَا، وَلَمْ يَذْكُرْ: فَيَكُبَّهُ فِي نَارِ جَهَنَّمَ.
یہی روایت حسن بصری نے جندب بن سفیان کے حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی (لیکن آخری فقرہ) «فیکبہ فی نار جہنم» (اس کو جہنم میں اوندھے منہ پھینک دیتا ہے) بیان نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1495]
یہی روایت حسن بصری جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کرتے ہیں لیکن آخری فقرہ فَيَكُبَّهُ فِي نَارِ جَهَنَّم، اس کو جہنم میں اوندھے منہ پھینک دے گا۔ بیان نہیں کرتے۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1495]
ترقیم فوادعبدالباقی: 657
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥جندب بن عبد الله البجلي، أبو عبد الله | صحابي | |
👤←👥الحسن البصري، أبو سعيد الحسن البصري ← جندب بن عبد الله البجلي | ثقة يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥داود بن أبي هند القشيري، أبو محمد، أبو بكر داود بن أبي هند القشيري ← الحسن البصري | ثقة متقن | |
👤←👥يزيد بن هارون الواسطي، أبو خالد يزيد بن هارون الواسطي ← داود بن أبي هند القشيري | ثقة متقن | |
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر ابن أبي شيبة العبسي ← يزيد بن هارون الواسطي | ثقة حافظ صاحب تصانيف |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 1495 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 1495
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
(1)
جندب بن سفیان بھی جندب بن عبداللہ بجلی ہے اور سفیان اس کا دادا ہے کبھی نسبت باپ کی طرف کی گئی اور کبھی دادا کی۔
(2)
صبح کی نماز کا اہتمام اور پابندی کرنا تمام نمازوں کی پابندی اور انسان کے ایمان و اخلاص کی دلیل ہے اس لیے صبح کی نماز کی پابندی کرنے والا اللہ تعالیٰ کے تحفظ (پناہ)
میں آ جاتا ہے اور اس کو کسی قسم کا نقصان اور اذیت پہنچانے والا اس کےتحفظ اور ذمہ داری کو توڑ کر اللہ تعالیٰ کے غیض و غضب کا نشانہ بنتا ہے اور اپنے کیے کے وبال سے نہیں بچ سکتا گویا کہ نمازوں کی حفاظت و نگہداشت انسان کے تحفظ اور نگہداشت کی ضمانت ہے اور نمازوں کا ترک اپنے آپ کو تحفظ اور نگہداشت سے محروم کرنا ہے اور آج کل کی بدامنی دہشت گردی غنڈہ گردی اور دنگا فساد میں مسلمانوں کے تارک نماز ہونے کا بہت زیادہ دخل ہے کوئی نمازی اللہ تعالیٰ کی امان اور پناہ کو توڑنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1495]
الحسن البصري ← جندب بن عبد الله البجلي