🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. باب ذكر الخوارج وصفاتهم:
باب: خوارج اور ان کی صفات کا ذکر۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1064 ترقیم شاملہ: -- 2454
وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ " بَيْنَ أَرْبَعَةِ نَفَرٍ: زَيْدُ الْخَيْرِ، وَالْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ، وَعُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ، وَعَلْقَمَةُ بْنُ عُلَاثَةَ أَوْ عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ "، وَقَالَ: " نَاشِزُ الْجَبْهَةِ " كَرِوَايَةِ عَبْدِ الْوَاحِدِ، وَقَالَ: " إِنَّهُ سَيَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمٌ " وَلَمْ يَذْكُرْ: " لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لَأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ ثَمُودَ ".
عمارہ بن قعقاع کے ایک دوسرے شاگرد ابن فضیل نے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی اور کہا: (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خام سونا) چار افراد: زید الخیر، اقرع بن حابس، عینیہ بن حصین اور علقمہ بن علاثہ یا عامر بن طفیل میں (تقسیم کیا۔) اور عبدالواحد کی روایت کی طرح ابھری ہوئی پیشانی والا کہا اور انہوں نے اس کی اصل سے (جس سے اس کا تعلق ہے) ایک قوم نکلے گی کے الفاظ بیان کیے اور لئن أدركت لأقتلنهم قتل ثمود (اگر میں نے ان کو پا لیا تو ان کو اس طرح قتل کروں گا جس طرح ثمود قتل ہوئے) کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2454]
امام صاحب رحمہ اللہ اپنے استاد ابن نمیر رحمہ اللہ سے مذکورہ بالا سند ہی سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار شخصوں زید الخیر رضی اللہ عنہ، اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ، عیینہ بن حصین رضی اللہ عنہ اور علقمہ بن علاثہ رضی اللہ عنہ یا عامر بن طفیل کے درمیان تقسیم کر دیا اور یہاں عبدالواحد کی روایت کی طرح «نَاشِزُ الْجَبْهَةِ» کا لفظ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی نسل سے جلد ہی ایک قوم نکلے گی اور یہ بیان نہیں کیا (اگر میں نے ان کو پا لیا تو ثمودیوں کی طرح قتل کر ڈالوں گا[صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2454]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1064
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمارة بن القعقاع الضبيثقة
👤←👥محمد بن الفضيل الضبي، أبو عبد الرحمن
Newمحمد بن الفضيل الضبي ← عمارة بن القعقاع الضبي
صدوق عارف رمي بالتشيع
👤←👥محمد بن نمير الهمداني، أبو عبد الرحمن
Newمحمد بن نمير الهمداني ← محمد بن الفضيل الضبي
ثقة حافظ
Sahih Muslim Hadith 2454 in Urdu