علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب النهى عن الرواية عن الضعفاء والاحتياط في تحملها
باب: ضعیف راویوں سے روایت کرنے کی ممانعت اور روایت لینے میں احتیاط برتنا۔
ترقیم عبدالباقی: 7 ترقیم شاملہ: -- 25
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْنِى ابْنَ عَيَّاشٍ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ، يَقُولُ: لَمْ يَكُنْ يَصْدُقُ عَلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فِي الْحَدِيثِ عَنْهُ، إِلَّا مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ.
علی بن خشرم، ابوبکر بن عیاش نے ہمیں بتایا، کہا: میں نے مغیرہ سے سنا، فرماتے تھے: حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی احادیث میں کسی چیز کی تصدیق نہ کی جاتی تھی، سوائے اس کے جو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں سے روایت کی گئی ہو۔ [صحيح مسلم/مقدمة/حدیث: 25]
امام مغیرہ رحمہ اللہ کہتے تھے: حضرت علی رضی اللہ عنہ سے صحیح باتیں صرف عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگرد ہی بیان کرتے تھے، یا حضرت علی رضی اللہ عنہ سے جو لوگ روایت کرتے ہیں، ان کی وہی روایت مانی جاتی جس کی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگرد تصدیق کرتے۔ یعنی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کی وہی باتیں قابل قبول ہیں، جن کی تصدیق حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے تلامذہ کریں، کیونکہ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے صحیح باتیں نقل کرتے ہیں، ان میں اپنی طرف سے آمیزش نہیں کرتے۔ [صحيح مسلم/مقدمة/حدیث: 25]
ترقیم فوادعبدالباقی: 7
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم كما في ((التحفة)) برقم (19450)»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
Sahih Muslim Hadith 25 in Urdu