🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب متى يدخل من اراد الاعتكاف في معتكفه:
باب: جس کا اعتکاف کا ارادہ ہو تو وہ اپنی اعتکاف والی جگہ میں کب داخل ہو۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1172 ترقیم شاملہ: -- 2786
وحَدَّثَنَاه ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وحَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ . ح وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ . ح حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاق كُلُّ هَؤُلَاءِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَى: حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ، وَفِي حَدِيثِ ابْنِ عُيَيْنَةَ وَعَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ وَابْنِ إِسْحَاق ذِكْرُ: عَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَزَيْنَبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُنَّ: " أَنَّهُنَّ ضَرَبْنَ الْأَخْبِيَةَ لِلِاعْتِكَافِ ".
سفیان بن عیینہ، عمرو بن حارث، سفیان ثوری، اوزاعی، اور محمد بن اسحاق سب نے یحییٰ بن سعید سے، انہوں نے عمرہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ابومعاویہ کی روایت کے ہم معنی روایت بیان کی۔ ابن عیینہ نے عمرو بن حارث اور ابن اسحاق کی روایت میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا، حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا اور حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا ذکر ہے کہ انہوں نے اعتکاف کے لیے خیمے لگائے تھے۔ [صحيح مسلم/كتاب الاعتكاف/حدیث: 2786]
امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ سے یہی روایت نقل کرتے ہیں جو مذکورہ بالا ابو معاویہ کی حدیث کے ہم معنی ہے اور ابن عیینہ، عمرو بن حارث اور ابن اسحاق کی روایت میں اعتکاف کے لیے خیمے لگوانے والی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے نام عائشہ، حفصہ اور زینب رضی اللہ عنہن ذکر کیے گئے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الاعتكاف/حدیث: 2786]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1172
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عمرة بنت عبد الرحمن الأنصارية
Newعمرة بنت عبد الرحمن الأنصارية ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة
👤←👥يحيى بن سعيد الأنصاري، أبو سعيد
Newيحيى بن سعيد الأنصاري ← عمرة بنت عبد الرحمن الأنصارية
ثقة ثبت
👤←👥ابن إسحاق القرشي، أبو عبد الله، أبو بكر
Newابن إسحاق القرشي ← يحيى بن سعيد الأنصاري
صدوق مدلس
👤←👥إبراهيم بن سعد الزهري، أبو إسحاق
Newإبراهيم بن سعد الزهري ← ابن إسحاق القرشي
ثقة حجة
👤←👥يعقوب بن إبراهيم القرشي، أبو يوسف
Newيعقوب بن إبراهيم القرشي ← إبراهيم بن سعد الزهري
ثقة
👤←👥زهير بن حرب الحرشي، أبو خيثمة
Newزهير بن حرب الحرشي ← يعقوب بن إبراهيم القرشي
ثقة ثبت
👤←👥عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي، أبو عمرو
Newعبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي ← زهير بن حرب الحرشي
ثقة مأمون
👤←👥عبد القدوس بن الحجاج الخولاني، أبو المغيرة
Newعبد القدوس بن الحجاج الخولاني ← عبد الرحمن بن عمرو الأوزاعي
ثقة
👤←👥سلمة بن شبيب المسمعي، أبو عبد الرحمن
Newسلمة بن شبيب المسمعي ← عبد القدوس بن الحجاج الخولاني
ثقة
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← سلمة بن شبيب المسمعي
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥محمد بن عبد الله الزبيرى، أبو أحمد
Newمحمد بن عبد الله الزبيرى ← سفيان الثوري
ثقة ثبت قد يخطئ في حديث الثوري
👤←👥محمد بن رافع القشيري، أبو عبد الله
Newمحمد بن رافع القشيري ← محمد بن عبد الله الزبيرى
ثقة
👤←👥عمرو بن الحارث الأنصاري، أبو أيوب، أبو أمية
Newعمرو بن الحارث الأنصاري ← محمد بن رافع القشيري
ثقة فقيه حافظ
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد
Newعبد الله بن وهب القرشي ← عمرو بن الحارث الأنصاري
ثقة حافظ
👤←👥عمرو بن سواد القرشي، أبو محمد
Newعمرو بن سواد القرشي ← عبد الله بن وهب القرشي
ثقة
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد
Newسفيان بن عيينة الهلالي ← عمرو بن سواد القرشي
ثقة حافظ حجة
👤←👥محمد بن أبي عمر العدني، أبو عبد الله
Newمحمد بن أبي عمر العدني ← سفيان بن عيينة الهلالي
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2786 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2786
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:

اس حدیث سےثابت ہوتا ہے کہ ایک کام دیکھا دیکھی کیا جائے تواس میں محض اطاعت ونیکی کی بجائے ریس اور غیرت کا احتمال ہے،
عورت مسجد میں اعتکاف بیٹھ سکتی ہے اور مرد کسی سبب سے اسے اعتکاف سے روک سکتا ہے اور اعتکاف کی قضائی رمضان کے سوا دوسرے مہینہ میں بھی ہو سکتی ہے۔

امام اوزاعی رحمۃ اللہ علیہ۔
ثوری رحمۃ اللہ علیہ۔
اور لیث رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک ایک اعتکاف گاہ میں صبح کی نماز کے بعد داخل ہو گا گویا اعتکاف کا آغاز صبح سے کرے گا،
لیکن ائمہ اربعہ کے نزدیک مسجد میں بیس رمضان کو سورج کے غروب سے پہلے پہلے داخل ہو گا اوراعتکاف گاہ میں اکیس کی صبح کو داخل ہو گا کیونکہ آخری عشرہ کی پہلی رات اکیسویں ہے،
جس میں لیلۃ القدر کا احتمال ہے اور اس کے بغیر عشرہ ناقص ہو گا۔
قاضی ابو یعلیٰ کے نزدیک آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیس رمضان کی صبح کو اعتکاف گاہ میں داخل ہوتے تھے،
علامہ سندھی نے اس کو ترجیح دی ہے،
کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:
(إذا أراد أن يعتكف)
جب آپ اعتکاف کی نیت کرتے تو صبح کی نماز پڑھ کراعتکاف گاہ میں داخل ہو جاتے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2786]

Sahih Muslim Hadith 2786 in Urdu