🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. باب وجوب الدم على المتمتع وانه إذا عدمه لزمه صوم ثلاثة ايام في الحج وسبعة إذا رجع إلى اهله:
باب: تمتع کرنے والے پر قربانی واجب ہے، اور قربانی نہ کرنے کی صورت میں حج کے ایام میں تین دنوں کا روزہ رکھنا اور اپنے گھر واپس لوٹنے پر سات دنوں کا روزہ رکھنا لازمی ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1227 ترقیم شاملہ: -- 2982
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: تَمَتَّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، وَأَهْدَى فَسَاقَ مَعَهُ الْهَدْيَ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ، وَبَدَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ، ثُمَّ أَهَلَّ بِالْحَجِّ وَتَمَتَّعَ النَّاسُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَكَانَ مِنَ النَّاسِ مَنْ أَهْدَى فَسَاقَ الْهَدْيَ، وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ يُهْدِ، فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ، قَالَ لِلنَّاسِ: " مَنْ كَانَ مِنْكُمْ أَهْدَى، فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ مِنْ شَيْءٍ حَرُمَ مِنْهُ حَتَّى يَقْضِيَ حَجَّهُ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَهْدَى، فَلْيَطُفْ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَلْيُقَصِّرْ وَلْيَحْلِلْ، ثُمَّ لِيُهِلَّ بِالْحَجِّ وَلْيُهْدِ، فَمَنْ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا فَلْيَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ، وَسَبْعَةً إِذَا رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ "، وَطَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَدِمَ مَكَّةَ، فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ أَوَّلَ شَيْءٍ، ثُمَّ خَبَّ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ مِنَ السَّبْعِ وَمَشَى أَرْبَعَةَ أَطْوَافٍ، ثُمَّ رَكَعَ حِينَ قَضَى طَوَافَهُ بِالْبَيْتِ عِنْدَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ فَانْصَرَفَ فَأَتَى الصَّفَا فَطَافَ بِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعَةَ أَطْوَافٍ، ثُمَّ لَمْ يَحْلِلْ مِنْ شَيْءٍ حَرُمَ مِنْهُ، حَتَّى قَضَى حَجَّهُ وَنَحَرَ هَدْيَهُ يَوْمَ النَّحْرِ وَأَفَاضَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ، ثُمَّ حَلَّ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ حَرُمَ مِنْهُ، وَفَعَلَ مِثْلَ مَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَهْدَى وَسَاقَ الْهَدْيَ مِنَ النَّاسِ.
سالم بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج تک عمرہ سے تمتع فرمایا اور ہدیہ قربانی کا اہتمام کیا آپ ذوالحلیفہ سے قربانی کے جانور اپنے ساتھ چلا کر لائے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آغاز فرمایا تو (پہلے) عمرہ کا تلبیہ پکارا پھر حج کا تلبیہ پکارا اور لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ حج تک عمرہ سے تمتع کیا۔ لوگوں میں کچھ ایسے تھے انہوں نے ہدیہ قربانی کا اہتمام کیا اور قربانی کے جانور چلا کر ساتھ لائے تھے اور کچھ ایسے تھے جو قربانیاں لے کر نہیں چلے تھے۔ جب آپ مکہ تشریف لے آئے تو آپ نے لوگوں سے فرمایا: تم میں سے جو قربانی لے چلا وہ ان چیزوں سے جنہیں اس نے (احرام باندھ کر) حرام کیا اس وقت تک حلال نہیں ہو گا جب تک کہ حج پورا نہ کرے۔ اور جو شخص قربانی نہیں لایا وہ بیت اللہ اور صفا مروہ کا طواف کرے اور بال کتروا کر حلال ہو جائے (اور آٹھ ذوالحجہ کو) پھر حج کا (احرام باندھ کر) تلبیہ پکارے (اور رمی کے بعد) قربانی کرے۔ اور جسے قربانی میسر نہ ہو وہ تین دن حج کے دوران میں اور سات دن گھر لوٹ کر روزے رکھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ پہنچے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف فرمایا۔ سب سے پہلے حجر اسود کا استلام کیا۔ پھر تین چکروں میں تیز چلے اور چار چکر معمول کی رفتار سے چل کر لگائے۔ جب آپ نے بیت اللہ کا طواف مکمل کر لیا تو مقام ابراہیم علیہ السلام کے پاس دو رکعتیں ادا فرمائیں۔ پھر سلام پھیرا اور رخ بدلا۔ صفا پر تشریف لائے اور صفا مروہ کے (درمیان) سات چکر لگائے۔ پھر جب تک آپ نے اپنا حج مکمل نہ کیا آپ نے ایسی کسی چیز کو (اپنے لیے) حلال نہ کیا جسے آپ نے حرام کیا تھا قربانی کے دن آپ نے اپنے قربانی کے اونٹ نحر کیے اور (طواف) افاضہ فرمایا۔ پھر آپ نے ہر وہ چیز (اپنے لیے) حلال کر لی جو (احرام کی وجہ سے) حرام ٹھہرائی تھی۔ اور لوگوں میں سے جنہوں نے ہدیہ قربانی کا اہتمام کیا تھا اور لوگوں کے ساتھ قربانی کے جانور ہانک کر لے آئے تھے۔ انہوں نے بھی ویسا ہی کیا جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2982]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع میں عمرہ کو حج سے ملا کر تمتع کیا اور قربانی کی، آپ ذوالحلیفہ سے قربانی ساتھ لائے تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے عمرہ کا تلبیہ کہا، پھر حج کا تلبیہ کہا، اور لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ، حج تک عمرہ سے فائدہ اٹھایا (یعنی حج تمتع کیا) بعض لوگوں نے قربانی کی اور وہ قربانی ساتھ لائے تھے، اور بعض قربانی ساتھ نہیں لائے تھے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ پہنچے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: تم میں سے جو قربانی لایا ہے، تو اس کے لیے جو چیز حرام ہو چکی ہے، وہ اس وقت تک حلال نہیں ہو گی، جب تک حج پورا نہ کر لے، اور تم میں سے جو حضرات قربانی نہیں لائے، وہ بیت اللہ، صفا اور مروہ کا طواف کریں، اور بال ترشوا کر احرام ختم کر دیں، پھر حج کا احرام باندھیں، اور قربانی کر لیں، اور جو ہدی کی طاقت نہ رکھتا ہو، وہ تین روزے حج کے دنوں میں رکھ لے، اور سات گھر لوٹ کر رکھ لے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف کیا، سب سے پہلے رکن (حجر اسود) کو بوسہ دیا، پھر سات چکروں میں سے تین میں رمل کیا، اور چار چکروں میں عام چال چلے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف مکمل کر لیا، تو مقام ابراہیم کے پاس دو رکعت نماز ادا کی، پھر سلام پھیر کر چل دئیے، اور صفا پر آ گئے، اور صفا اور مروہ کے سات چکر لگائے، اور جب تک اپنا حج کرنے سے فارغ نہیں ہوئے، تب تک حج سے حرام ہونے والی چیزیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال نہیں ہوئی، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نحر کے دن (دس ذوالحجہ کو) قربانی کی اور طواف افاضہ کیا، اور طواف افاضہ کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حرام ہونے والی ہر چیز حلال ہو گئی، اور لوگوں میں سے جس نے قربانی کی، اور قربانی ساتھ لایا تھا، اس نے بھی اس طرح کیا، جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 2982]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1227
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عمر العدوي، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥سالم بن عبد الله العدوي، أبو عبيد الله، أبو عبد الله، أبو عمر
Newسالم بن عبد الله العدوي ← عبد الله بن عمر العدوي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← سالم بن عبد الله العدوي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥عقيل بن خالد الأيلي، أبو خالد
Newعقيل بن خالد الأيلي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث
Newالليث بن سعد الفهمي ← عقيل بن خالد الأيلي
ثقة ثبت فقيه إمام مشهور
👤←👥شعيب بن الليث الفهمي، أبو عبد الملك
Newشعيب بن الليث الفهمي ← الليث بن سعد الفهمي
ثقة
👤←👥عبد الملك بن شعيب الفهمي، أبو عبد الله
Newعبد الملك بن شعيب الفهمي ← شعيب بن الليث الفهمي
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 2982 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2982
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ سے روانگی کے وقت حج مفرد کا احرام باندھا تھا پھر اس کے ساتھ عمرہ کو ملا لیا۔
اور تلبیہ کہتے وقت حج سے پہلے عمرہ کا نام لیا۔
(لَبَّيْكَ عَنْ عُمْرَةِ وَحَجٍّ)
اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم قارن بن گئے اور قرآنی اصطلاح اور لغت کی روسے حج قران کو تمتع سے تعبیر کیا جاتا ہے اور حج تمتع اگر اصطلاحی معنی میں ہو تو اس سے مراد ہوگا کہ حج سے پہلے حج کے مہینوں میں عمرہ کر کے حلال ہو جائے اور پھر آٹھ ذوالحجہ کو مکہ مکرمہ سے ہی حج کا احرام باندھ لے۔

جس وقت انسان حج تمتع کرتا ہے تو اس پر قربانی کرنا لازم ہے لیکن اگر اسے قربانی کی استطاعت نہیں ہے تو پھر وہ قربانی کی جگہ دس روزے رکھے گا تین روزے دس ذوالحجہ سے پہلے مذاہب کی تفصیل درج ذیل ہے۔
شوافع اور مالک کا نظریہ یہ ہے کہ یہ تین روزے عمرہ سے فراغت کے بعد رکھے جائیں گے۔
اور بہتر یہ ہے کہ یہ تین روزے حج کا احرام باندھ کر رکھے جائیں یعنی چھ سات اور آٹھ ذوالحجہ کا روزہ رکھا جائے اگر حج کا احرام باندھنے سے پہلے رکھ لے۔
یعنی حج کا احرام آٹھ ذوالحجہ سے پہلے نہ باندھے اور اس سے پہلے روزے رکھ لے تو پھر بھی درست ہے اگر عمرہ کے افعال سے فراغت سے پہلے روزے رکھے گا تو یہ روزے کفایت نہیں کریں گے،
اگر یہ روزے دس ذوالحجہ سے پہلے نہ رکھ سکے تو یہ روزے ایام تشریق (11۔
12۔
13۔
ذوالحجہ)
کو رکھے جا سکتے ہیں حنابلہ کا موقف بھی یہی ہے لیکن ان کے نزدیک عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد عید کے دن سے پہلے رکھنا جائز ہے اور افضل یہ ہے کہ حج کا احرام باندھ کر آخری روزہ عرفہ نو ذوالحجہ کا ہو۔
اگر ایام تشریق کے بعد روزے رکھے گا تو گناہ گار ہو گا لیکن دم نہیں پڑے گا۔
حنابلہ کے نزدیک اس صورت میں دس روزے مسلسل رکھنے ہوں گے اور تاخیر کی بنا پر ایک قربانی واجب ہوگی۔
حنفیہ کے نزدیک بھی عمرہ کا احرام باندھ لینے کے بعد سے عید کے دن سے پہلے رکھنا جائز ہے اگر کسی نے یہ روزے نہ رکھے اور عید کا دن آ گیا تو اس کے لیے قربانی نا گزیر ہے۔
اگر قربانی نہ کر سکے تو وہ قربانی کے بغیر اپنا احرام کھول دے گا اور صاحب الفقہ آئمہ المذہب الاربعہ کے قول کے مطابق اس پر دو قربانیاں (ہدایہ اولین ص 260)
لازم آئیں گی۔
اور بقول امام نووی رحمۃ اللہ علیہ جب توفیق ہو گی قربانی کرے گا اس میں سے باقی سات روزوں کے بارے میں آئمہ کا موقف یہ ہے (احناف کے نزدیک جب حج سے فارغ ہو کر منی سے مکہ لوٹ آئے تو سات روزے رکھ لے گا شوافع اور حنابلہ کے نزدیک یہ سات روزے وطن واپس آ کر رکھے جائیں گے مالکیہ کے نزدیک دونوں طرح جائز ہے اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا ایک قول یہی ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2982]

Sahih Muslim Hadith 2982 in Urdu