🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
96. باب بيان ان المسجد الذي اسس على التقوى هو مسجد النبي صلى الله عليه وسلم بالمدينة.
باب: اس مسجد کا بیان جس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی، اور وہ مسجد نبوی ہے۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1398 ترقیم شاملہ: -- 3388
وحدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ ، قَالَ سَعِيدٌ: أَخْبَرَنا، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: حدثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي سَعِيدٍ، فِي الْإِسْنَادِ.
حمید (طویل) نے ابوسلمہ سے، انہوں نے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مانند روایت کی۔ اور انہوں نے سند میں عبدالرحمٰن بن ابوسعید کا ذکر نہیں کیا (براہ راست حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی)۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3388]
امام صاحب اپنے دو اور اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں، لیکن اس میں ابو سلمہ، براہ راست ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیان کرتے ہیں، عبدالرحمٰن بن ابی سعید کا ذکر نہیں کرتے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3388]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1398
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدري، أبو سعيدصحابي
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة
Newأبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← أبو سعيد الخدري
ثقة إمام مكثر
👤←👥حميد بن أبي المخارق المدني، أبو صخر، أبو مودود
Newحميد بن أبي المخارق المدني ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري
صدوق حسن الحديث
👤←👥حاتم بن إسماعيل الحارثي، أبو إسماعيل
Newحاتم بن إسماعيل الحارثي ← حميد بن أبي المخارق المدني
ثقة
👤←👥سعيد بن عمرو الأشعثي، أبو عثمان
Newسعيد بن عمرو الأشعثي ← حاتم بن إسماعيل الحارثي
ثقة
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر
Newابن أبي شيبة العبسي ← سعيد بن عمرو الأشعثي
ثقة حافظ صاحب تصانيف
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3388 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3388
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ مسجد جس کوقرآن مجید نے ﴿أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى﴾ قرار دیا ہے،
اس کا اولین اور اصلی مصداق مسجد نبوی ہے،
کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زور پیدا کرنے اور تاکید کے لیے کنکریاں اٹھا کر زمین پر مار کر اس کی توثیق کی ہے،
اور اس سے پہلے منافقین کی بنا کردہ مسجد ضرار کا تذکرہ ہے۔
جس کے بارے میں فرمایا:
﴿لا تَقُمْ فِيهِ أَبَدًا﴾ (اس میں کبھی قیام نہ کریں)
اور آپ کا دائمی قیام مسجد نبوی میں رہا ہے اگرچہ ثانوی طور پر اوربالتبع مسجد قبا بھی اس کا مصداق ہے،
اور اس کو ﴿أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى﴾ قرار دینا مسجد نبوی کے ﴿أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى﴾ ہونے کے منافی نہیں ہے،
اور دونوں اپنی اپنی جگہ ﴿أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى﴾ ہیں،
کیونکہ دونوں کی بنیاد ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھی ہے،
اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہرہفتہ قبا تشریف لے جاتے تھے اور وہاں نماز پڑھتے تھے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3388]