صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
16. باب الامر بإجابة الداعي إلى دعوة:
باب: دعوت قبول کرنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1432 ترقیم شاملہ: -- 3522
وحدثنا ابْنُ أَبِي عُمَرَ ، حدثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ: يَا أَبَا بَكْرٍ، كَيْفَ هَذَا الْحَدِيثُ شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْأَغْنِيَاءِ، فَضَحِكَ فقَالَ: لَيْسَ هُوَ شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْأَغْنِيَاءِ، قَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ أَبِي غَنِيًّا، فَأَفْزَعَنِي هَذَا الْحَدِيثُ حِينَ سَمِعْتُ بِهِ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ الزُّهْرِيَّ ، فقَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: شَرُّ الطَّعَامِ: طَعَامُ الْوَلِيمَةِ، ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِكٍ،
سفیان (بن عیینہ) نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: میں نے امام زہری سے پوچھا: جناب ابوبکر! یہ حدیث کس طرح ہے: ”بدترین کھانا امیروں کا کھانا ہے“؟ وہ ہنسے، اور جواب دیا: یہ (حدیث) اس طرح نہیں ہے کہ بدترین کھانا امیروں کا کھانا ہے۔ سفیان نے کہا: میرے والد غنی تھے، جب میں نے یہ حدیث سنی تھی تو اس نے مجھے گھبراہٹ میں ڈال دیا، اس لیے میں نے اس کے بارے میں امام زہری سے دریافت کیا، انہوں نے کہا: مجھے عبدالرحمٰن اعرج نے حدیث بیان کی کہ انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: بدترین کھانا اس ولیمے کا کھانا ہے۔ آگے امام مالک رحمہ اللہ کی حدیث کی طرح بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3522]
سفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام زہری رحمہ اللہ سے پوچھا: اے ابوبکر! یہ حدیث کس طرح ہے کہ ”برا کھانا، امیروں کا کھانا ہے؟“ تو انہوں نے ہنس کر کہا: حدیث اس طرح نہیں ہے کہ بدترین کھانا امیروں کا کھانا ہے، سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں: میرے والد امیر تھے، اس لیے جب میں نے یہ حدیث سنی تو میں گھبرا گیا (مجھے پریشانی لاحق ہوئی)، اس لیے میں نے اس کے بارے میں زہری رحمہ اللہ سے دریافت کیا، تو انہوں نے مجھے عبدالرحمٰن اعرج کے واسطہ سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سنائی کہ ”بدترین کھانا، ولیمہ کا کھانا ہے“ اور اوپر والی امام مالک رحمہ اللہ کی حدیث سنائی۔ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3522]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1432
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | صحابي | |
👤←👥عبد الرحمن بن هرمز الأعرج، أبو داود عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي | ثقة ثبت عالم | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عبد الرحمن بن هرمز الأعرج | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة حافظ حجة | |
👤←👥محمد بن أبي عمر العدني، أبو عبد الله محمد بن أبي عمر العدني ← سفيان بن عيينة الهلالي | ثقة |
Sahih Muslim Hadith 3522 in Urdu
عبد الرحمن بن هرمز الأعرج ← أبو هريرة الدوسي