علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن ٹیکسٹ کی صورت میں حاصل کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب تحريم الرضاعة من ماء الفحل:
باب: رضاعت کی حرمت میں مذکر کا اثر۔
ترقیم عبدالباقی: 1445 ترقیم شاملہ: -- 3572
وحدثناه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حدثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: أَتَانِي عَمِّي مِنَ الرَّضَاعَةِ، أَفْلَحُ بْنُ أَبِي قُعَيْسٍ، فَذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ مَالِكٍ، وَزَادَ: قُلْتُ: إِنَّمَا أَرْضَعَتْنِي الْمَرْأَةُ وَلَمْ يُرْضِعْنِي الرَّجُلُ، قَالَ: تَرِبَتْ يَدَاكِ أَوْ يَمِينُكِ.
سفیان بن عیینہ نے ہمیں زہری سے حدیث بیان کی، انہوں نے عروہ سے، انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: میرے پاس میرے رضاعی چچا افلح بن ابی قیس آئے، (آگے) امام مالک رحمہ اللہ کی حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور یہ اضافہ کیا: (عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:) میں نے عرض کی: مجھے تو عورت نے دودھ پلایا ہے، مرد نے نہیں پلایا۔ آپ نے فرمایا: ”تیرے دونوں ہاتھ یا تیرا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3572]
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میرا رضاعی چچا، افلح بن ابی قعیس آیا۔ آ گے مذکورہ بالا روایت بیان کی، اور اس میں یہ اضافہ ہے۔ میں نے کہا، مجھے تو بس عورت نے دودھ پلایا ہے۔ مرد نے تو دودھ نہیں پلایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے دونوں ہاتھ یا دایاں ہاتھ خاک آلود ہو۔“ (دودھ میں خاوند کی تاثیر ہے۔)“ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3572]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1445
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد الله | صحابي | |
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق | ثقة فقيه مشهور | |
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر محمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي | الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه | |
👤←👥سفيان بن عيينة الهلالي، أبو محمد سفيان بن عيينة الهلالي ← محمد بن شهاب الزهري | ثقة حافظ حجة | |
👤←👥ابن أبي شيبة العبسي، أبو بكر ابن أبي شيبة العبسي ← سفيان بن عيينة الهلالي | ثقة حافظ صاحب تصانيف |
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3572 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3572
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں افلح کو ابوقعیس کا بیٹا بتایا گیا ہے،
یہ راوی کا وہم ہے،
ان ابوالقعیس،
افلح کا بھائی ہے،
جیسا کہ اگلی روایت میں آ رہا ہے اور پیچھے بھی گزر چکا ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث میں افلح کو ابوقعیس کا بیٹا بتایا گیا ہے،
یہ راوی کا وہم ہے،
ان ابوالقعیس،
افلح کا بھائی ہے،
جیسا کہ اگلی روایت میں آ رہا ہے اور پیچھے بھی گزر چکا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3572]
Sahih Muslim Hadith 3572 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق