صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
12. باب قدر ما تستحقه البكر والثيب من إقامة الزوج عندها عقب الزفاف:
باب: باکرہ اور ثیبہ کے پاس زفاف کے بعد شوہر کے ٹھہرنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 1460 ترقیم شاملہ: -- 3622
حدثنا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ : أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تَزَوَّجَ أُمَّ سَلَمَةَ وَأَصْبَحَتْ عَنْدَهُ، قَالَ لَهَا: " لَيْسَ بِكِ عَلَى أَهْلِكِ هَوَانٌ، إِنْ شِئْتِ سَبَّعْتُ عَنْدَكِ، وَإِنْ شِئْتِ ثَلَّثْتُ "، ثُمَّ دُرْتُ قَالَت: ثَلِّثْ.
عبداللہ بن ابوبکر نے عبدالملک بن ابوبکر سے، انہوں نے ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے روایت کی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہائش پذیر ہو گئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”اپنے شوہر کے سامنے تمہارے مرتبے میں کوئی کمی نہیں، اگر تم چاہو تو میں تمہارے ہاں سات دن قیام کروں گا، اور اگر تم چاہو تو تین دن قیام کروں گا پھر (باری باری) سب کے ہاں جانا شروع کروں گا۔“ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے جواب دیا: آپ تین دن قیام فرمائیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3622]
ابوبکر بن عبدالرحمٰن سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کی اور ان کے ہاں ٹھہرے، تو انہیں صبح فرمایا: ”تم اپنے خاوند کے نزدیک کم رتبہ نہیں ہو، اگر تم چاہو تو تمہارے ہاں سات دن تک ٹھہروں اور چاہو تو تین دن ٹھہر کر باری شروع کر دوں۔“ انہوں نے عرض کیا: تین دن ہی دیجیے (تاکہ باری جلد آ سکے۔)۔ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3622]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1460
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 3622 in Urdu
عبد الملك بن أبي بكر المخزومي ← أبو بكر بن عبد الرحمن المخزومي