🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. باب في دعاء النبي صلى الله عليه وسلم إلى الله وصبره على اذى المنافقين:
باب: رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا اور منافقین کی تکالیف پر صبر کرنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1798 ترقیم شاملہ: -- 4660
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا حُجَيْنٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ عُقَيْلٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ بِمِثْلِهِ، وَزَادَ وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يُسْلِمَ عَبْدُ اللَّهِ.
عقیل نے ابن شہاب (زہری) سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی اور یہ اضافہ کیا: یہ عبداللہ (بن ابی) کے (ظاہری طور پر) اسلام (کا اعلان کرنے) سے پہلے کا واقعہ ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4660]
امام صاحب ایک اور استاد سے زہری رحمہ اللہ کی مذکورہ سند سے یہ روایت بیان کرتے ہیں، اس میں یہ اضافہ ہے کہ یہ اس وقت کی بات ہے، جب اس نے مسلمان ہونے کا اظہار نہیں کیا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4660]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1798
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكرالفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥عقيل بن خالد الأيلي، أبو خالد
Newعقيل بن خالد الأيلي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة ثبت
👤←👥الليث بن سعد الفهمي، أبو الحارث
Newالليث بن سعد الفهمي ← عقيل بن خالد الأيلي
ثقة ثبت فقيه إمام مشهور
👤←👥حجين بن المثنى اليمامي، أبو عمر
Newحجين بن المثنى اليمامي ← الليث بن سعد الفهمي
ثقة
👤←👥محمد بن رافع القشيري، أبو عبد الله
Newمحمد بن رافع القشيري ← حجين بن المثنى اليمامي
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4660 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4660
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
إِكاف:
گدھے کی کاٹھی،
عَجَاجة الدَابَّة:
جانور کے پاؤں کے سبب اٹھنے والا گردوغبار۔
(2)
سَلَّمَ عَلَيْهِم:
اس مشترکہ مجلس کو سلام کیا،
جس سے معلوم ہوا،
مسلمانوں اور کافروں کی مشترکہ مجلس کے حاضرین کو مسلمانوں کی نیت کرتے ہوئے سلام کہنا درست ہے۔
(3)
لاَاَحْسَن مِنْ هَذَا الخ:
آپ جو کچھ کہتے ہیں،
اگر حق ہے تو پھر اس سے بہتر کوئی بات نہیں،
گویا دبے الفاظ میں اس کے حق ہونے کا انکار کیا۔
(4)
أَن يَّتَوَاثَبُوا:
ایک دوسرے پر پل پڑیں،
ایک دوسرے پر حملہ کر دیں۔
(5)
ابو حباب:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے تحقیر آمیز لب و لہجہ کے باوجود اس کو قابل احترام انداز میں یاد کیا۔
(6)
يُعَصِّبُوه بِالعِصَابة:
اسے سرداری کی پگڑی باندھ دیں،
شہر والوں کا رئیس تسلیم کر لیں۔
(7)
شَرِقَ بذِاَلك:
غصہ حلق میں پھنس گیا ہے،
حسد سے جل بھن گیا ہے۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے،
داعی حق کو مخالفوں کے تحقیر آمیز اور شرمناک سلوک پر بھی صبرو تحمل اور برداشت سے کام لیتے ہوئے ان سے درگذر کرنا چاہیے اور جواباً انہیں جیسا اسلوب ولب ولہجہ نہیں اپنانا چاہیے،
اینٹ کا جواب پتھر سے دینا تو بہت دور کی بات ہے،
اینٹ کا جواب اینٹ سے بھی نہیں دینا چاہیے،
نیز مخالفت کے پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے،
ان کو راہ راست پر لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4660]

Sahih Muslim Hadith 4660 in Urdu