علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1. باب الناس تبع لقريش والخلافة في قريش:
باب: خلیفہ قریش میں سے ہونا چاہیئے۔
ترقیم عبدالباقی: 1819 ترقیم شاملہ: -- 4703
وحَدَّثَنِي يَحْيَي بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ فِي الْخَيْرِ وَالشَّرِّ ".
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھائی اور برائی (دونوں) میں لوگ قریش کی پیروی کرتے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4703]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ (عرب) خیر و شر میں قریش کے تابع ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4703]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1819
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4703 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4703
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
خیرو شر سے مراد اسلام اور جاہلیت و کفر ہے کہ جاہلیت میں بھی لوگ ان کو قائد تسلیم کرتے تھے اور اب اسلام میں بھی قائد وہی ہیں۔
فوائد ومسائل:
خیرو شر سے مراد اسلام اور جاہلیت و کفر ہے کہ جاہلیت میں بھی لوگ ان کو قائد تسلیم کرتے تھے اور اب اسلام میں بھی قائد وہی ہیں۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 4703]
Sahih Muslim Hadith 4703 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري