صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
1. باب وقتها:
باب: قربانی کا وقت کیا ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 1962 ترقیم شاملہ: -- 5081
وحَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ يَحْيَي الْحَسَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ يَعْنِي ابْنَ وَرْدَانَ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أَضْحًى، قَالَ: فَوَجَدَ رِيحَ لَحْمٍ، فَنَهَاهُمْ أَنْ يَذْبَحُوا، قَالَ: مَنْ كَانَ ضَحَّى فَلْيُعِدْ ثُمَّ ذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا.
حاتم بن وردان نے کہا: ہمیں ایوب نے محمد بن سیرین سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قربانی کے دن خطبہ دیا کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گوشت کی بو محسوس ہوئی تو آپ نے ان کو ذبح کرنے سے منع کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے (نماز سے پہلے) ذبح کیا ہے وہ دوبارہ (قربانی) کرے۔“ پھر (حاتم نے) ان دونوں (ابن علیہ اور حماد بن زید) کی حدیث کے مانند بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5081]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں قربانی کے دن خطبہ دیا اور گوشت کی بو محسوس کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (نماز سے پہلے) ذبح کرنے سے منع کر دیا اور فرمایا: ”جو قربانی ذبح کر چکا ہے، وہ دوبارہ قربانی دے۔“ آگے مذکورہ بالا حدیث ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5081]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1962
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك الأنصاري، أبو حمزة، أبو النضر | صحابي | |
👤←👥محمد بن سيرين الأنصاري، أبو بكر محمد بن سيرين الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري | ثقة ثبت كبير القدر لا يرى الرواية بالمعنى | |
👤←👥أيوب السختياني، أبو عثمان، أبو بكر أيوب السختياني ← محمد بن سيرين الأنصاري | ثقة ثبتت حجة | |
👤←👥حاتم بن وردان السعدي، أبو صالح حاتم بن وردان السعدي ← أيوب السختياني | ثقة | |
👤←👥زياد بن يحيى الحساني، أبو الخطاب زياد بن يحيى الحساني ← حاتم بن وردان السعدي | ثقة |
Sahih Muslim Hadith 5081 in Urdu
محمد بن سيرين الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري