صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
4. باب جواز الذبح بكل ما انهر الدم إلا السن والظفر وسائر العظام:
باب: ذبح ہر چیز سے درست ہے جو خون بہائے سوائے دانت اور ناخن اور ہڈی کے۔
ترقیم عبدالباقی: 1968 ترقیم شاملہ: -- 5096
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا لَاقُو الْعَدُوِّ غَدًا وَلَيْسَ مَعَنَا مُدًى وَسَاقَ الْحَدِيثَ، وَلَمْ يَذْكُرْ فَعَجِلَ الْقَوْمُ فَأَغْلَوْا بِهَا الْقُدُورَ، فَأَمَرَ بِهَا فَكُفِئَتْ وَذَكَرَ سَائِرَ الْقِصَّةِ.
زائدہ نے سعید بن مسروق سے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث آخر تک پوری بیان کی اور اس میں کہا: (ہم نے عرض کی،) ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں تو کیا ہم بانسوں (کی کھپچیوں) سے جانور ذبح کر لیں۔ شعبہ نے سعید بن مسروق سے انہوں نے عبایہ بن رفاعہ بن رافع سے انہوں نے حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے کہا (ہم نے عرض کی:) اللہ کے رسول اللہ! کل ہم دشمن سے مقابلہ کرنے والے ہیں اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں پھر حدیث بیان کی، البتہ اس میں یہ نہیں کہا: ”لوگوں نے جلد بازی کی اور ان کے گوشت سے ہانڈیاں ابالنے لگے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں حکم دیا تو انہیں الٹ دیا گیا۔“ اور انہوں نے باقی سارا قصہ بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5096]
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کل دشمن سے ٹکرانے والے ہیں اور ہمارے پاس چھریاں نہیں ہیں، آگے مذکورہ بالا حدیث بیان کی، لیکن اس میں یہ نہیں ہے، لوگوں نے جلد بازی سے کام لیا اور ان سے ہانڈیوں کو جوش دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ان کو الٹ دیا گیا، باقی قصہ پورا بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الأضاحي/حدیث: 5096]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1968
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
عباية بن رفاعة الزرقي ← رافع بن خديج الأنصاري