مالک نے ابن شہاب سے، انہوں نے ابوادریس خولانی سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وضو کرے وہ ناک جھاڑے اور جو استنجا کرے وہ طاق عدد میں کرے۔“
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو وضو کرے تو وہ ناک جھاڑے، اور جو شخص استنجا کرے تو طاق بار کرے۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 237
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري في ((صحيحه)) في الوضوء، باب: الاستنثار في الوضوء برقم (161) والنسائي في ((المجتبى)) في الطهارة، باب: الامر بالاستنثار 1/ 66 وابن ماجه في ((سننه)) في الطهارة، وسننها، باب: المبالغة في الاستنشاق والاستنثار برقم (409) انظر ((التحفة)) برقم (13547)»