یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
9. باب وجوب غسل الرجلين بكمالهما:
باب: وضو میں مکمل پاؤں دھونے کے واجب ہونے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 240 ترقیم شاملہ: -- 568
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، وَأَبُو مَعْنٍ الرَّقَاشِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي، أَوْ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنِي سَالِمٌ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ، قَالَ: خَرَجْتُ أَنَا وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ فِي جَنَازَةِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، فَمَرَرْنَا عَلَى بَابِ حُجْرَةِ عَائِشَةَ ، فَذَكَرَ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمان نے بیان کیا کہ مہری کے آزاد کردہ غلام سالم نے مجھے بتایا کہ میں اور عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے جنازے کے لیے نکلے تو ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے دروازے سے گزرے۔ عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ وضو کے لیے اندر گئے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: عبدالرحمن! خوب اچھی طرح وضو کرو کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا: ”وضو کے پانی سے تر نہ ہونے والی ایڑیوں کے لیے آگ کا عذاب ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 568]
سالم رحمہ اللہ جو مہری کے مولیٰ ہیں، بیان کرتے ہیں: کہ میں اور عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے جنازے کے لیے نکلے، اور ہم عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ کے دروازے سے گزرے، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مذکورہ بالا روایت سنائی۔ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 568]
ترقیم فوادعبدالباقی: 240
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، التخريج السابق»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
Sahih Muslim Hadith 568 in Urdu
سالم سبلان النصري ← عائشة بنت أبي بكر الصديق