صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
34. باب الطيرة والفال وما يكون فيه الشؤم:
باب: بدفال اور نیک فال کا بیان اور کن چیزوں میں نحوست ہوتی ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 2227 ترقیم شاملہ: -- 5812
وحَدَّثَنَاه إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يُخْبِرُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنْ كَانَ فِي شَيْءٍ، فَفِي الرَّبْعِ وَالْخَادِمِ وَالْفَرَسِ.
ابن جریج نے کہا: مجھے ابوزبیر نے بتایا کہ انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خبر دے رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اگر کسی چیز میں یہ بات ہوگی تو گھر، خادم اور گھوڑے میں ہوگی۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5812]
حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر (نحوست) کسی چیز میں ہوتی تو گھر، خادم اور گھوڑے میں ہوتی۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5812]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2227
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5812 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5812
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
گھر،
بیوی اور گھوڑے کی طرح نوکر سے بھی مسلسل اور طویل مدت تک واسطہ پڑتا ہے اور وہ اگر ان کی طبیعت اور مزاج کو نہ سمجھتا ہو یا کام کاج میں دلچسپی نہ رکھتا ہو،
یا بددیانت ہو تو وہ بھی انسان کے لیے انتہائی دکھ اور رنج و الم کا باعث بنتا ہے اور جب تک ان چیزوں سے جان نہیں چھوڑتی،
انسان مصیبت میں گرفتار رہتا ہے۔
فوائد ومسائل:
گھر،
بیوی اور گھوڑے کی طرح نوکر سے بھی مسلسل اور طویل مدت تک واسطہ پڑتا ہے اور وہ اگر ان کی طبیعت اور مزاج کو نہ سمجھتا ہو یا کام کاج میں دلچسپی نہ رکھتا ہو،
یا بددیانت ہو تو وہ بھی انسان کے لیے انتہائی دکھ اور رنج و الم کا باعث بنتا ہے اور جب تک ان چیزوں سے جان نہیں چھوڑتی،
انسان مصیبت میں گرفتار رہتا ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5812]
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري