علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
38. باب استحباب قتل الوزغ:
باب: گرگٹ مارنا مستحب ہے۔
ترقیم عبدالباقی: 2240 ترقیم شاملہ: -- 5848
وحدثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاح ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ زَكَرِيَّاء ، عَنْ سُهَيْلٍ ، حَدَّثَتْنِي أُخْتِي ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " فِي أَوَّلِ ضَرْبَةٍ سَبْعِينَ حَسَنَةً ".
محمد بن صباح نے کہا: ہمیں اسماعیل بن زکریا نے سہیل سے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے میری بہن (سودہ بنت ابوصالح رضی اللہ عنہا) نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”پہلی ضرب میں ستر نیکیاں ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5848]
امام صاحب ایک اور استاد سے یہی روایت بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلی مار کی صورت میں ستر نیکیاں ملیں گی۔“ [صحيح مسلم/كتاب السلام/حدیث: 5848]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2240
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5848 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5848
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
ستر کا لفظ تکثیر (کثرت)
کے لیے ہے،
تعیین کے لیے نہیں ہے،
اس لیے بعض راویوں نے اس کو سو سے تعبیر کیا اور بعض نے ستر سے۔
فوائد ومسائل:
ستر کا لفظ تکثیر (کثرت)
کے لیے ہے،
تعیین کے لیے نہیں ہے،
اس لیے بعض راویوں نے اس کو سو سے تعبیر کیا اور بعض نے ستر سے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5848]
Sahih Muslim Hadith 5848 in Urdu
أخت سهيل بن أبي صالح ← أبو هريرة الدوسي