صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
14. باب في سخائه صلى الله عليه وسلم
باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2312 ترقیم شاملہ: -- 6020
وحَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " مَا سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَلَى الْإِسْلَامِ شَيْئًا، إِلَّا أَعْطَاهُ، قَالَ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَأَعْطَاهُ غَنَمًا بَيْنَ جَبَلَيْنِ، فَرَجَعَ إِلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ: يَا قَوْمِ أَسْلِمُوا، فَإِنَّ مُحَمَّدًا يُعْطِي عَطَاءً لَا يَخْشَى الْفَاقَةَ ".
موسیٰ بن انس نے اپنے والد سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام (لانے) پر جو بھی چیز طلب کی جاتی آپ وہ عطا فرماتے، کہا: ایک شخص آپ کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو پہاڑوں کے درمیان (چرنے والی) بکریاں اسے دے دیں، وہ شخص اپنی قوم کی طرف واپس گیا اور کہنے لگا: میری قوم! مسلمان ہو جاؤ بلاشبہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اتنا عطا کرتے ہیں کہ فقر وفاقہ کا اندیشہ تک نہیں رکھتے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6020]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام لانے کے وقت جو کچھ مانگ لیا جاتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم عنایت فرما دیتے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دو پہاڑوں کے درمیان کی بکریاں دے دیں، تو وہ اپنی قوم کے پاس جا کر کہنے لگا: ”اے میری قوم! مسلمان ہو جاؤ، کیونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر عنایت فرماتے ہیں کہ انہیں فقر و فاقہ کا خدشہ ہی نہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6020]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2312
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6020 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6020
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
غنما بين جبلين:
دو پہاڑوں کے درمیان کے علاقہ کو بھر دینے والی بکریاں،
آپ نے صفوان بن امیہ کو حنین کی غنیمت سے بہت سی بکریاں عطا فرمائیں کہ آپ کے اس قدر عطیہ سے اسے محسوس ہو گا کہ واقعی آپ اللہ کے نبی ہیں،
جو بلا خوف و خطر،
اس قدر سخاوت کرتے ہیں،
اس لیے اس نے اپنی قوم کو بھی مسلمان ہونے کی دعوت دی۔
فوائد ومسائل:
غنما بين جبلين:
دو پہاڑوں کے درمیان کے علاقہ کو بھر دینے والی بکریاں،
آپ نے صفوان بن امیہ کو حنین کی غنیمت سے بہت سی بکریاں عطا فرمائیں کہ آپ کے اس قدر عطیہ سے اسے محسوس ہو گا کہ واقعی آپ اللہ کے نبی ہیں،
جو بلا خوف و خطر،
اس قدر سخاوت کرتے ہیں،
اس لیے اس نے اپنی قوم کو بھی مسلمان ہونے کی دعوت دی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6020]
Sahih Muslim Hadith 6020 in Urdu
موسى بن أنس الأنصاري ← أنس بن مالك الأنصاري