صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
23. باب عرق النبي صلى الله عليه وسلم في البرد وحين ياتيه الوحي:
باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نزول وحی کے وقت سردی کے موسم میں پسینہ آنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2333 ترقیم شاملہ: -- 6058
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " إِنْ كَانَ لَيُنْزَلُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَدَاةِ الْبَارِدَةِ، ثُمَّ تَفِيضُ جَبْهَتُهُ عَرَقًا ".
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہا: سخت سردی کی صبح وحی نازل ہوتی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی سے پسینہ بہنے لگتا تھا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6058]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ٹھنڈی یا سرد صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کا نزول ہوتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی سے پسینہ بہہ نکلتا۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6058]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2333
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6058 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6058
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
وحی کی آمد پر چونکہ آپ کو سخت مشقت سے گزرنا پڑتا،
اس لیے سردی کے باوجود آپ کی پیشانی پسینہ سے شرابور ہو جاتی۔
فوائد ومسائل:
وحی کی آمد پر چونکہ آپ کو سخت مشقت سے گزرنا پڑتا،
اس لیے سردی کے باوجود آپ کی پیشانی پسینہ سے شرابور ہو جاتی۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6058]
Sahih Muslim Hadith 6058 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق