صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
23. باب عرق النبي صلى الله عليه وسلم في البرد وحين ياتيه الوحي:
باب: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نزول وحی کے وقت سردی کے موسم میں پسینہ آنے کا بیان۔
ترقیم عبدالباقی: 2334 ترقیم شاملہ: -- 6060
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ حِطَّانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: " كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ، كُرِبَ لِذَلِكَ، وَتَرَبَّدَ وَجْهُهُ ".
سعید نے قتادہ سے، انہوں نے حسن سے، انہوں نے حطان بن عبداللہ سے، انہوں نے حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بنا پر کرب کی سی کیفیت سے دوچار ہو جاتے اور آپ کے چہرے کا رنگ متغیر ہو جاتا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6060]
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی طاری ہوجاتی تو اس پر آپ کرب وتکلیف میں مبتلا ہو جاتے اور آپ کا چہرہ خاکستری رنگ کا ہوجاتا۔ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 6060]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2334
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
الرواة الحديث:
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6060 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6060
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
يفصم:
رک جانا،
بند ہو جانا یا کیفیت کا چھٹ جانا۔
(2)
كُرب:
کرب و اذیت محسوس کرنا۔
(3)
تربد:
متغیر ہو جانا،
سیاہی مائل ہو جانا،
یعنی وحی کی شدت کی بنا پر چہرے کا رنگ فق ہو جاتا،
کیونکہ قول ثقیل کے نزول کی بنا پر،
آپ تکلیف اور مشقت سے گزرتے تھے۔
مفردات الحدیث:
(1)
يفصم:
رک جانا،
بند ہو جانا یا کیفیت کا چھٹ جانا۔
(2)
كُرب:
کرب و اذیت محسوس کرنا۔
(3)
تربد:
متغیر ہو جانا،
سیاہی مائل ہو جانا،
یعنی وحی کی شدت کی بنا پر چہرے کا رنگ فق ہو جاتا،
کیونکہ قول ثقیل کے نزول کی بنا پر،
آپ تکلیف اور مشقت سے گزرتے تھے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6060]
حطان بن عبد الله البصري ← عبادة بن الصامت الأنصاري