🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. باب فضائل الحسن والحسين رضي الله عنهما:
باب: سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کی فضیلت۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2423 ترقیم شاملہ: -- 6260
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيُّ الْيَمَامِيُّ ، وَعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ وَهُوَ ابْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا إِيَاسٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: " لَقَدْ قُدْتُ بِنَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْحَسَنِ، وَالْحُسَيْنِ، بَغْلَتَهُ الشَّهْبَاءَ، حَتَّى أَدْخَلْتُهُمْ حُجْرَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَذَا قُدَّامَهُ، وَهَذَا خَلْفَهُ ".
ہمیں ایاس نے اپنے والد سے حدیث سنائی، کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہم کو آپ کے سفید خچر پر بٹھا کر اس کی باگ پکڑ کر چلا، یہاں تک کہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں لے گیا۔ یہ (ایک بچہ) آپ کے آگے بیٹھ گیا اور وہ (دوسرا بچہ) آپ کے پیچھے بیٹھ گیا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6260]
حضرت ایاس رحمہ اللہ اپنے والد (حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید خچر پر بٹھا کر آگے سے پکڑ کر چلا ہوں، یہاں تک کہ میں نے ان سب کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کمرے میں داخل کیا، یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے تھے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6260]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2423
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سلمة بن الأكوع الأسلمي، أبو مسلم، أبو إياس، أبو عامرصحابي
👤←👥إياس بن سلمة الأسلمي، أبو بكر، أبو سلمة
Newإياس بن سلمة الأسلمي ← سلمة بن الأكوع الأسلمي
ثقة
👤←👥عكرمة بن عمار العجلي، أبو عمار
Newعكرمة بن عمار العجلي ← إياس بن سلمة الأسلمي
صدوق يغلط
👤←👥النضر بن محمد الجرشي، أبو محمد
Newالنضر بن محمد الجرشي ← عكرمة بن عمار العجلي
ثقة له أفراد
👤←👥العباس بن عبد العظيم العنبري، أبو الفضل
Newالعباس بن عبد العظيم العنبري ← النضر بن محمد الجرشي
ثقة حافظ
👤←👥عبد الله بن الرومي اليمامي، أبو محمد
Newعبد الله بن الرومي اليمامي ← العباس بن عبد العظيم العنبري
ثقة
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6260 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6260
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اگر سواری کا جانور قوی ہو تو اس پر ایک سے زائد افراد سواری کر سکتے ہیں اور آپ نے پیار و محبت کی بنا پر دونوں کو اپنے آگے اور پیچھے بٹھایا ہوا تھا۔
ان احادیث میں حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے محبت کرنے کا تذکرہ ہے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے بارے میں نہیں لیکن شیعہ حضرات کا سارا زور حضرت حسین رضی اللہ عنہ سے پیار و محبت پر ہے جس سے معلوم ہوا یہ خواہش پرست لوگ ہیں جو دین کے تقاضوں سے کوسوں دور ہیں۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 6260]

Sahih Muslim Hadith 6260 in Urdu